سائنسدان پہلی بار روشنی کو مادے میں تبدیل کرنے میں کامیاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
روم(انٹرنیشنل ڈیسک)سائنسدانوں نے تاریخ میں پہلی بار روشنی کو ’سپر سالڈ‘ مادے میں تبدیل کردیا ہے۔
’سپر سالڈ‘ دراصل مادے کی ایک حیران کن کیفیت ہے جو بیک وقت ٹھوس اور مائع دونوں قسم کی خصوصیات رکھتی ہے۔ یعنی اس کے ایٹمز مادے کی طرح ترتیب میں ہوتے تاہم وہ مائع کی طرح بغیر رگڑ کھائے حرکت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔
اگرچہ سائنس دانوں نے اس سے قبل ایٹمز کو استعمال کرتے ہوئے ’سپر سالڈ‘ تیار کیے ہیں لیکن روشنی اور مادے کو جوڑ کر ’سپر سالڈ‘ بنانے کا یہ پہلا موقع ہے، اور اس سے آپٹکس اور فزکس میں تحقیق کے لیے نئے در وا ہوں گے۔
یہ تجریہ اٹلی کے ’نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آپٹکس‘ کے محققین نے کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ آنے والے وقتوں میں اس پر مزید تحقیق سے روشنی اور مادے سے متعلق ہمارے روایتی تصورات تبدیل ہوجائیں گے۔
مزیدپڑھیں:پولیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خیبرپختونخوا میں اہم فیصلے، پولیس افسران کی تنخواہیں بھی بڑھیں گی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سپر سالڈ
پڑھیں:
بلوچستان: فورسز کے شہدا کی یاد میں 2 تعلیمی اداروں کے نام تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
حکومت بلوچستان نے فورسز کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبے کے 2 اہم تعلیمی اداروں کے نام بدل کر انہیں شہدا کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار کاکڑ کے نام سے موسوم کیا گیا اور اس کا نیا نام ’کیپٹن وقار کاکڑ شہید بلوچستان ریذیڈنشل کالج‘ رکھا گیا۔
اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کا نام بدل کر ’شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان ہائی اسکول‘ رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہے بلکہ نئی نسل کو ان کے مشن سے روشناس کرانے کی عملی کوشش بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے ناموں کی تبدیلی کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان تعلیمی اداروں کے نام تبدیل حکومت بلوچستان شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان شہید کیپٹن وقار کاکڑ فورسز کے شہدا