بھارت: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
بھارتی ریاست مہاراشٹر میں مغل حکمران اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندو انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے، جس پر مہاراشٹر کے شہر ناگ پور میں غیرمعینہ مدت تک کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں بھارت: ہولی کے موقع پر مساجد ترپال سے ڈھک دی گئیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسندوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، جن میں 15 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ اور ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے بتایا کہ انتہا پسندوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران توڑ پھوڑ کی اور کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔
پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی کرنے والے قریباً 50 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اور علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہا پسند وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کا پتلا جلایا۔
یہ بھی پڑھیں بابری مسجد کے انہدام کے بعد اب سنبھل مسجد ہندو انتہا پسندوں کے نشانے پر
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند گروپ وشوا ہندو پریشد کا مطالبہ ہے کہ اورنگ آباد سے مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ مسمار کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتہا پسند ہندو اورنگزیب عالمیگر بھارت توڑ پھوڑ کرفیو نافذ مغل بادشاہ مقبرہ وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انتہا پسند ہندو اورنگزیب عالمیگر بھارت توڑ پھوڑ کرفیو نافذ مغل بادشاہ وی نیوز اورنگزیب عالمگیر کا ہنگامہ آرائی کے انتہا پسندوں میڈیا رپورٹس کے مطابق
پڑھیں:
بھارت نے حکومت ِپاکستان کا سوشل میڈیا اکائونٹ بلاک کر دیا
بھارت نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکانٹ بلاک کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل کو بھارت میں بند کیا گیا ہے ۔اس سے قبل بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی۔علاوہ ازیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ اور ہندوستان میں موجود پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے ۔