ٹرمپ اور پوٹن کا یوکرین جنگ کے خاتمے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دو گھنٹوں پر محیط گفتگو میں یوکرین اور مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اور پوٹن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یوکرین کی جنگ کا اختتام ایک پائیدار امن کے ساتھ ہونا چاہیے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے دونوں رہنماؤں نے اس اہم امور پر 2 گھنٹے سے زائد وقت تک بات چیت کی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکرین اور روس دونوں کی جانب سے اس جنگ میں استعمال ہونے والے پیسوں کو اپنے عوام کی ضروریات پر خرچ کرنا زیادہ بہتر ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا کہ یہ تنازع کبھی شروع نہیں ہونا چاہیے تھا اور اسے بہت پہلے ہی نیک نیتی کے ساتھ پُرامن طور پر ختم کر دینا چاہیے تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملیریا کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملیریا کا عالمی دن بین الاقوامی سطح پر عملی اقدامات، ملیریا کے خاتمے اور قابل علاج بیماری کے خلاف جنگ میں آخری حد تک جانے کے عزم کی تجدید کا ایک دن ہے۔
اس سال کا تھیم – “ملیریا کو ختم کرنا ہے، سرمایہ کاری سے اور مزید کوششوں اور نئی تحریک سے ” جس کا مقصد ملیریا کے خاتمے کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے عالمی پالیسی سے لے کر کمیونٹی ایکشن تک تمام سطحوں پر کوششوں کو از سر نو متحرک کرنا ہے۔
حکومت اور ملکی قیادت، ملیریا کے قومی پروگراموں، اور صحت کے نظام کی اصلاحات و حکمت عملی کے ذریعے، دور دراز علاقوں پہنچنے اور اسے ختم کرنے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے تیار ہے.
ملیریا کےعالمی دن کے موقع پر، ہم تمام اسٹیک ہولڈرز- حکومت، سول سوسائٹی، ہیلتھ ورکرز، اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ متحد ہو کر اس اہم مشن کے لیے کام کریں۔
Post Views: 1