بانی پی ٹی آئی کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، دانیال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے ہم سب نے ملکر لڑنی ہے، دشمن پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردوں کےخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات دانیال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ رات قومی سلامتی کمیٹی میں آنے کا کہا تھا، یہ کسی ایک جماعت کی میٹنگ نہیں تھی ملکی سلامتی کا معاملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شمولیت سے متعلق باقاعدہ ناموں کی لسٹ دی تھی، شمولیت کی اجازت نہ دینے پر بانی پی ٹی آئی کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے ہم سب نے ملکر لڑنی ہے، دشمن پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردوں کےخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
پاکستان میں انٹرنیٹ سست، بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ سیکرٹری آئی ٹی نے بتادیا
وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے کہا ہےکہ پاکستان آنے والی 2 متاثرہ کیبلز کی بحالی میں مزید 4 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران ممبر کمیٹی صادق علی میمن نے انٹرنیٹ کی رفتار کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہا جارہا ہے3 نئی کیبلز آرہی ہیں، اگر 3 نئی کیبلز آرہی ہیں تو انٹرنیٹ کے مسائل کیوں آرہے ہیں؟اس پر وفاقی سیکرٹری آئی ٹی و ٹیلی کام ضرار ہاشم نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ یمن کے حالات کے باعث صورتحال گھمبیر ہے، 4 سے 5 کیبلز کٹی ہیں۔ضرار ہاشم کے مطابق یمن کے ساحل پر بہت ساری سب میرین کیبل کٹی ہوئی ہیں جب کہ پاکستان کو آنے والی 2 کیبلز متاثر ہوئی ہیں، متاثرہ کیبلز کی بحالی میں4 سے5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ کمپنیوں نے بینڈوتھ متبادل روٹس پر منتقل کی ہے۔