پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرا اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جو آگ پاکستان میں لگی ہے اردگرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، دنیا کو افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آس پاس رہنے والے یہ نہ سوچیں کہ پاکستان میں جو آگ لگی ہے وہ ان تک نہیں پہنچے گی۔   انہوں نے کہا کہ افغانستان دہشت گردوں کی پناہ گاہ بن چکا ہے، اس معاملے کو سفارتی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانا ہوگا اور افغان حکومت کے کردار سے دنیا کو آگاہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا خود کو اس خطے سے الگ نہیں کر سکتی، دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کی بھی نشاندہی ہونی چاہیے۔   پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پیپلز پارٹی ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے، یہ ایک اہم قومی مسئلہ ہے جس میں کسی قسم کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے غیر مشروط حمایت اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ

پڑھیں:

بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی چترال کے وفدکی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی چترال کے وفد  نے  ملاقات کی۔ ہمایوں خان، محمد علی شاہ باچہ اور  شجاع خان موجود تھے۔ بلاول  اور پی پی پی چترال کے وفد کے درمیان چترال کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی۔  وفد نے چترال کے عوام کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ پی پی پی خیبر پی کے  کے نائب صدر اور سابق صوبائی وزیر سلیم خان بھی ملے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان وفدنے دہشت گردوںکی حوالگی کی پیشکش نہیں کی‘پاکستان
  • پی ٹی آئی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے گزشتہ الیکشن میں جیت کو شکست میں بدلا گیا، اب حکومت بنائینگے: بلاول
  • افغانستان سے دراندازی بندہونی چاہیے،وزیردفاع۔بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، پاک فوج
  • دہشت گردوں کی سرپرستی کاخاتمہ ناگزیر
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان اسلام آباد سے نہیں بلکہ کشمیر سے ہوگا، بلاول بھٹو
  • پی پی کشمیر کاز کی علمبردار،کبھی حقوق پر سودا نہیں کریں گے،بلاول بھٹو
  • افغانستان سے دراندازی ناکام،  نور ولی کے نائب سمیت 4 خوارج ہلاک: بلوچستان میں 18 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے
  • حکومت دہشت گردوں کیخلاف طاقت کا استعمال، افغانستان سے مذاکرات کرے: فضل الرحمن
  • بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی چترال کے وفدکی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا