اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے  پاکستان سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور  تمام سٹیک ہولڈرز کی مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے   وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کو ملک بھر میں وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ گلگت بلتستان میں وزیر اعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے قومی پروگرام کے پائلٹ پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے موقع پر منگل کو منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ملک میں اس بیماری کے وسیع اثرات سے نبردآزما ہونے  کے لئے اس اقدام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے  اس ضمن میں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک اور عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کی نمایاں معاونت کو سراہا۔ وزیراعظم نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ 2018 میں جب نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو یہ پروگرام بند کر دیا گیا  تاہم میں نے  وزارت  عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد یہ پروگرام دوبارہ شروع کیا جو اب وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں فعال ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر حصوں کا  مستقبل  روشن نظر آرہا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے ہیپاٹائٹس سی کا بہت جلد ملک سے مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔ وفاقی حکومت اسلام آباد میں جناح میڈیکل سینٹر قائم کر رہی ہے جو صحت عامہ کے شعبہ میں پاکستان کا جانز ہاپکنز ہسپتال ثابت ہوگا۔ قبل ازیں وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے پائلٹ پراجیکٹ میں تعاون کرنے والوں میں شیلڈز تقسیم کیں جن میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر صحت مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت برائے صحت مختار بھرتھ، نادرا کے چیئرمین ، پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے اور دیگر شامل تھے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس سی بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو  انتہائی تشویشناک امر ہے۔  وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے ملک سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے وزیراعظم کے وژن کو سراہتے ہوئے انہیں 2030 تک ملک سے اس مرض کے کامیابی سے خاتمے کے لئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ پاکستان میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندے ڈاکٹر لو ڈپینگ نے کہا کہ ان کا ادارہ اس بیماری کے مکمل خاتمے کے لئے اس پروگرام کی حمایت میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر سعید اختر نے بتایا کہ اس پروگرام کے لئے 68 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جو دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے لئے

پڑھیں:

وزیراعظم شہبازشریف کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِ اعظم نے وزیر داخلہ کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔
 

سرگودھا میں چھیڑ خانی کی شکایت پر خاتون قتل  

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہبازشریف کی زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت
  • مودی حکومت کا خاتمہ قریب؟
  • ٹیکس بیس میں اضافے اور غیر رسمی معیشت کے خاتمے سے ہی عام آدمی کیلئے ٹیکس میں کمی کے ہدف کا حصول ممکن ہوگا،ایف بی آر کی جاری اصلاحات کے ثمرات کی بدولت معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • حکومت عافیہ صدیقی معاملے میں کسی طور بھی غافل نہیں( شہباز شریف)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی ورثہ و ثقافت اورنگزیب کھچی کی ملاقات(تصحیح شدہ)
  • وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر جہانزیب کھچی کی ملاقات
  • حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں: وزیراعظم
  • ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں؛ وزیراعظم 
  • وزیرا عظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر الیکٹرک بائیکس اسکیم کا افتتاح کریں گے
  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات