Express News:
2025-07-24@20:28:26 GMT

خیبر، 25 روز بعد طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کا فیصلہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

پشاور:

پاکستانی جرگہ کے سربراہ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ایڈوائزر سید جواد حسین کاظمی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ افغان جرگہ نے اپنے حکام کو مشترکہ جرگہ کے فیصلے پر راضی کرلیا ہے، جس کے تحت طورخم تجارتی گزرگاہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سید جواد حسین کاظمی کے مطابق، افغان جرگہ نے افغان حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پاکستانی جرگہ کو آگاہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ طورخم سرحد کو ہرقسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ آج صبح 9 بجے طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان سیکورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد تجارتی گزرگاہ کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا۔

کاظمی کے مطابق، پاکستانی سیکورٹی حکام اور افغان حکام کے درمیان اس فیصلے پر مکمل اتفاق ہوا اور جرگہ معاہدے کے مطابق فلیگ میٹنگ کے بعد طورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم کی آمدورفت کے لئے کھول دی جائے گی۔

اس فیصلے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کی بحالی کی امید کی جا رہی ہے۔

سید جواد حسین کاظمی نے مزید بتایا کہ پاک افغان مشترکہ جرگہ نے فائر بندی پر اتفاق کیا ہے اور افغان فورسز کی جانب سے متنازعہ تعمیرات بند کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

متنازعہ تعمیرات کے معاملے پر فیصلہ جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (JCC) کے اجلاس میں کیا جائے گا، جس کے لئے دونوں ممالک وقت کا تعین کریں گے۔

کاظمی نے یہ بھی بتایا کہ 21 فروری کو افغان فورسز کی طرف سے پاکستانی حدود میں تعمیرات پر کشیدگی پیدا ہونے کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ کو بند کر دیا گیا تھا۔

سرحد کی بندش کے باعث روزانہ کی بنیاد پر پاکستانی خزانہ کو 3 ملین ڈالرز کا نقصان ہو رہا تھا۔ گزشتہ 25 دنوں میں تجارتی گزرگاہ کی بندش سے 75 ملین ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔

سید جواد حسین کاظمی نے مزید کہا کہ طورخم کے راستے یومیہ اوسطاً 10 ہزار افراد کی آمدورفت ہوتی ہے، اور تجارتی گزرگاہ کی بندش سے ہزاروں کارگو گاڑیاں دونوں جانب پھنس گئی ہیں۔

 آج صبح کسٹم حکام نے عملے کو طلب کر لیا ہے، اور پولیس سمیت تمام متعلقہ حکام کو حاضر ہونے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ تجارتی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات میں نئی روح پھونکنے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے پاکستان کو اقتصادی فائدہ حاصل ہو گا اور کشیدگی کا خاتمہ ہو گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: طورخم تجارتی گزرگاہ سید جواد حسین کاظمی تجارتی گزرگاہ کی کی بحالی بتایا کہ کاظمی نے

پڑھیں:

افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا

افغانستان وزیرخارجہ کا دورہ پاکستان طےپاگیا ،ملا امیر خان متقی اگست کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچیں گے ۔یہ نومبر2021 کے بعد کسی افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان ہوگا۔
نجی ٹی وی کے مطابق افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی اگست کے دورہ پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔دو طرفہ تعلقات، سیکیورٹی امور، تجارت اور زمینی رابطوں پر بات ہو گی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل اور جولائی میں کابل کا دورہ کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ اعلیٰ سطح کا افغان تجارتی وفد اس وقت بھی پاکستان میں موجود ہے۔افغان ڈپٹی وزیرتجارت کی قیادت میں افغان وفدگزشتہ رات اسلام آباد پہنچا تھامہمان وفد کی پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم ہاوس میں جرگہ، میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیوں میں ضم شدہ اضلاع کا کوٹا بحال
  • وطن لوٹنے والے افغان مہاجرین کو تشدد اور گرفتاریوں کا سامنا
  • طالبان، لوٹنے والے افغان شہریوں کے ’حقوق کی خلاف ورزیاں‘ کر رہے ہیں، اقوام متحدہ
  • سیاسی رہنما  غلام مرتضیٰ کاظم نے 50سال کی عمر میں میٹرک کا امتحان پاس کرلیا
  • پاک یو اے ای تجارتی تعاون معاشی تعلقات کی  بحالی کی علامت بن گیا
  • جرگہ کا فیصلہ یا پھر دل کا ۔۔؟
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • مولانا فضل الرحمان سے گرینڈ قبائلی جرگہ وفد کی ملاقات، فاٹا کی صورتحال سے آگاہ کیا
  • افغانستان کے مقامی انجنیئرز کی تیار کردہ بس نمائش کیلیے پیش
  • افغان وزیرخارجہ اگست کے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریگا