خیبر پختونخوا کو ’کیش لیس معیشت‘ بنانے کے لیے وزیراعلیٰ کی طرف سے ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو ’کیش لیس خیبر پختونخوا اینیشی ایٹیو‘ کے فوری اور موثر نفاذ کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
اس اقدام کے تحت تمام کاروباروں کے لیے ڈیجیٹل ادائیگی کا لازمی نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مالی شفافیت کو فروغ دینا، نقد پیسوں پر انحصار کم کرنا اور کاروباری ماحول کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
اس مقصد کے لیے صوبائی محکمہ خزانہ موبائل والٹ سروسز کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا، اس کے بعد ضلعی انتظامیہ تمام پبلک مقامات، ٹرانسپورٹ گاڑیوں، دوکانوں، ریڑھیوں اور کاروباری جگہوں میں کیو آر سسٹم کی دستیابی یقینی بنائے گی۔
اس اقدام سے نہ صرف خیبر پختونخوا کی معیشت ڈیجیٹل دور میں داخل ہوگی بلکہ معاشی ترقی، ٹیکس کمپلائنس، اور فِن ٹیک سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کرپشن اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام ممکن ہوگی۔
اس اقدام سے خیبر پختونخوا جدید دور کے ادائیگی سسٹم کی دوڑ میں شامل ہوجائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا کے لیے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر اور کچھ علاقوں میں بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں شدید گرمی کی لہر جب کہ کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ہے اور جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی لہر رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز صرف چترال میں 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ پشاور کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو کہ موسمی معمول سے زیادہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 40 ڈگری، بنوں میں 38، پاراچنار میں 27 اور چترال میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ بالائی علاقوں میں موسم قدرے معتدل رہا۔ کالام اور مالم جبہ کا درجہ حرارت 19 ڈگری، دیر اپر کا 25 اور دیر لوئر تیمرگرہ کا 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔