Daily Mumtaz:
2025-04-25@08:31:45 GMT

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقل

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق اداروں کے خلاف بے بنیاد معلومات سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا اور غیر مناسب پوسٹ کرنے پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق آزادیٔ اظہارِ رائے کی آڑ میں قانون شکنی اور منفی پراپیگنڈے کی اجازت نہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری

—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے فریقین سے ایک ماہ میں جواب طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں جھوٹی خبروں پر سزائیں متعارف کرائی گئی ہیں، سیکشن 26 اے سمیت متعدد شقوں میں ترمیم کی گئی ہے۔

صدر مملکت نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کردیے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکٹرانک کرائمز کی روک تھام (ترمیمی) بل 2025 (پیکا) کی توثیق کردی۔

وکیل نے کہا کہ ترمیم مبہم ہے، فیک نیوز کی تشریح شامل نہیں، ترمیم میں خلاف ورزی پر سنگین سزائیں مقرر کی گئیں، ارکان اسمبلی اور اداروں کے خلاف بات کرنے پر سزا رکھی گئی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ترمیم انسانی حقوق، جمہوریت اور احتساب پر حملہ ہے، ترمیم اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: بندوق کی نوک پر نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا رشتے دار گرفتار
  • راولپنڈی کی عدالت میں قتل کا ملزم اور پولیس کانسٹیبل فائرنگ سے زخمی
  • فیصل آباد میں گھریلو ملازمہ سے اجتماعی زیادتی، متاثرہ لڑکی حاملہ ہوگئی
  • پیکا ایکٹ؛ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات درج
  • خاتون کو تنہا دیکھ کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
  • حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ، پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست: حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو نوٹس جاری
  • حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ؛ پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج
  • حساس اداروں سمیت سربراہ کیخلاف توہین آمیز پوسٹ؛ پیکا ایکٹ کے تحت شہری پر مقدمہ درج
  • پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور آئینی درخواست دائر