سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے17 بچے انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
کراچی: سندھ میں 2 ماہ کے دوران خسرے سے 17 بچے انتقال کر گئے۔
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے بتایا گیا کہ 2 ماہ میں خسرے سے 1100 سے زائد بچے متاثر ہوئے جن میں سے 17 بچے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ خسرہ کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگوانا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں رواں برس کے 2 ماہ کے دوران 550 بچے خسرہ کا شکار ہوئے جبکہ خیرپور میں 10، ضلع شرقی میں 5، سکھر اور جیکب آباد میں ایک ایک بچہ انتقال کرگیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی پر تیز دھوپ کا راج، گرمی کی شدت کتنی بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
کراچی:شہر قائد پر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ گرمی کی شدت سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی بھی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے شہر قائد کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے اور درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شہر میں اس وقت مطلع صاف مگر تیز دھوپ کا راج ہے جب کہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جارہی ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔
شہر میں ہوائیں11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔