خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ ،کارٹل سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)خام اسٹیل کی مارکیٹ میں مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔ مسابقتی کمیشن نے انکوائری مکمل کرکے کارٹل بنانے والے سپلائرز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔
مسابقتی کمیشن رپورٹ کے مطابق اسٹیل ملز پر چھاپے کے دوران کارٹل بنانے کے واضح ثبوت حاصل ہوئے، گٹھ جوڑ کرکے قیمیتں فکس کرنا صارفین کےحقوق کی خلاف ورزی ہے، مارکیٹ میں ہرگٹھ جوڑ ناکام اورآزادانہ مقابلے کو یقینی بنایا جائے گا۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق خام اسٹیل کے دونوں بڑے سپلائرز نے مبینہ طورپر گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا۔ خام اسٹیل کے دونوں بڑے سپلائرز مل کر قیمتیں طے کرتے تھے۔ گٹھ جوڑ کے نتیجے میں خام اسٹیل کی قیمتوں میں 111 گنا اضافہ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 3 سال میں خام اسٹیل کی قیمت میں 1،46،000 روپے فی ٹن کا اضافہ کیا گیا، دونوں اسٹیل سپلائرز کے درمیان سکینڈری میٹریل کی فروخت پربھی گٹھ جوڑ تھا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خام اسٹیل کی گٹھ جوڑ
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کرائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لئے مقرر نہیں کی گئیں۔
اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
مزید :