پاکستان میں سری لنکا، بنگلادیش، ایتھوپیا جیسے ممالک سے بھی زیادہ مہنگی بجلی اور گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں سری لنکا، بنگلادیش، ایتھوپیا جیسے ممالک سے بھی زیادہ مہنگی بجلی اور گیس فروخت کیے جانے کا انکشاف، ملک میں بجلی کے سوا کونسی چیز ہے جو 9 روپے میں بنتی ہو اور 50 میں فروخت ہوتی ہو؟ سولر سسٹم پر اب گراس میٹرنگ کرکے سیلز ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بوجھ بجلی صارفین نہیں بلکہ حکومت ہے وہ 50 روپے کی بجلی بیچنا چاہتی ہے، صارف 10 روپے کی بجلی خود بنا سکتا ہے تو 50 روپے کی کیوں خریدے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت کہتی ہے سولر استعمال کرنے والا صارف ہم پر بوجھ ہے، حکومت نے کہا ہے کہ 400 یونٹ پر سیلز ٹیکس لگے گا۔(جاری ہے)
حکومت نے کہا کہ جو یونٹ خریدیں گے اس پر بھی سیلز ٹیکس کاٹیں گے، حکومت کہتی ہے 44 روپے کے یونٹ پر 9 روپے سیلز ٹیکس لیں گے، حکومت کہتی ہے کہ نیٹ میٹرنگ سے 150 ارب کا بوجھ ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نیپرا کے گزشتہ سال کے فگر دیکھے ہیں 40 ارب کی نیٹ میٹرنگ بجلی خریدی گئی، حکومت کہتی ہے جو گھریلو صارف مہنگی بجلی نہیں خرید رہا وہ بوجھ ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام آپ کے غلام نہیں یہاں کے شہری ہیں، حکومت کو بجلی سستی کرنی چاہیے، صارف مہنگی بجلی کیوں خریدے، موبائل فون نے بھی لینڈ لائن فون کی اجارہ داری ختم کردی تھی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اب لارج اسکیل بجلی جنریشن ختم ہوجائے گی لوگ سولر لگائیں گے، آئندہ لوگ اپنے گھروں پر سولر لگائیں گے اور بجلی پڑوسیوں میں بانٹیں گے، حکومت اپنے اقدامات سے مڈل کلاس شہریوں کو مار رہی ہے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید انکشاف کیا کہ پاکستان سری لنکا، بنگلادیش اور ایتھوپیا سمیت دیگر ممالک سے زیادہ مہنگی بجلی اور گیس بیچتا ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مہنگی بجلی سیلز ٹیکس
پڑھیں:
بابر یا کوہلی؛ کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے
سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ بْرا وقت سب پر آتا ہے، مجھے یقین ہے پاکستان کی دوبارہ ایک اچھی ٹیم بنے گی۔
کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لیجنڈری کرکٹر و سابق ویسٹ انڈین کپتان سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ بابراعظم جلد ہی اپنی فارم دوبارہ حاصل کر لیں گے، کنگ وہی ہوتا ہے جو سب پر حکومت کرے، کوہلی اور بابر جیسے کھلاڑی کرکٹ کے ساتھ انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔
پاکستان ٹیم کی حالیہ ناقص کارکرگی کے سوال پر ویوین رچرڈز نے کہا کہ اس کا جواب کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو تلاش کرنا ہوگا، پاکستان میں ہمیشہ سے ہی بہترین کرکٹرز رہے ہیں، جنھوں نے ٹیم کو متاثر کیا، میں سمجھتا ہوں کہ یہاں کے ٹیلنٹ کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی "معروف ماڈل" کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
ویوین رچرڈز کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر بْرا وقت آتا ہے، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی دوبارہ ایک اچھی ٹیم بنے گی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کو کراچی کنگز نے کِس اختلاف پر ریلیز کیا؟ وجہ سامنے آگئی
ماضی میں وسیم اکرم کی پٹائی کے ارادے سے پاکستانی ڈریسنگ روم جانے کے سوال پر ویوین رچرڈز نے کہا کہ ہم سب کبھی نہ کبھی غصہ کرتے ہیں، جیسے جیسے ہم بڑے ہوں اپنے رویے سے سبق سیکھنے کا موقع ملتا ہے، میرا خیال ہے کہ اب میں پہلے سے بہتر انسان ہوں۔
سرفراز ہمیشہ مضبوط کپتان رہے
ویوین رچرڈز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان اور موجودہ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد سے متعلق سوال پر کہا کہ وہ ہمیشہ ایک مضبوط کپتان رہے، وہ دل سے قیادت کرتے تھے، البتہ ہم جیسے جیسے آگے بڑھیں گے امید ہے ہمیں سرفراز جیسا جذبہ رکھنے والے کھلاڑی ضرور ملیں گے۔