امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان سمیت کئی ممالک پر سفری پابندیوں کی خبروں کی تردید کردی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی ویزا آسانی سے کس طرح حاصل کیا جاسکتا ہے؟

حالیہ نیوز بریفنگ میں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے جن رپورٹس کو مسترد کیا ان میں بتایا گیا تھا کہ امریکی حکومت نے متعدد ممالک پر نئی ویزا پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک فہرست تیار کرلی ہے اور مختلف ممالک کو 3 مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ نے افغانستان میں امریکی مشن کی مدد کرنے والے افغانوں کو آباد کرنے  کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے نے واضح کیا کہ ایسی کوئی فہرست موجود نہیں ہے۔

ٹیمی بروس نے ایک اعتراف کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ 20 جنوری کو جاری ہونے والے ایک ایگزیکٹو آرڈر کے بعد ویزا پالیسیوں کا وسیع پیمانے پر سیکیورٹی جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ یہ جائزہ ویزا پالیسیوں کا جائزہ لینے اور امریکی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے جاری عمل کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیے: امریکی کمپنیاں اب بیرون ملک رشوت دے کر ٹھیکے حاصل کرسکیں گی، صدر ٹرمپ نے قانونی پابندی ہٹادی

تاہم انہوں نے ان دعووں کی تردید کی کہ افغانستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جنہیں ویزا کے اجرا کی مکمل معطلی کا سامنا ہے۔

ترجمان کا یہ ردعمل ایک فہرست کے سامنے آنے کے بعد آیا ہے جس میں مبینہ طور پر پاکستان، افغانستان اور ایران جیسے 41 ممالک کو 3 گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا اور ان میں سے ہر ایک پر مکمل یا کسی نہ کسی حد تک سفری پابندیاں عائد کیے جانے کا بتایا جا رہا تھا۔

اس فہرست میں افغانستان، ایران، شام، کیوبا اور شمالی کوریا سمیت ممالک پر امریکا میں داخلہ مکمل طور پر بند کیے جانے کی اطلاع تھی۔

مذکورہ فہرست میں دوسرے گروپ میں 5 ممالک کو جزوی معطلی کا سامنے کا تذکرہ تھا جس سے سیاحتی اور طالب علموں کے ویزوں کے ساتھ ساتھ دیگر امیگرنٹ ویزے بھی متاثر ہونے کی جانب اشارہ کیا گیا تھا۔ ان ممالک میں پاکستان بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کا عمران خان کو صاف انکار، پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی

امریکا کی جانب سے اب جس فہرست کی تردید کی گئی ہے اس کے مطابق تیسرے گروپ میں شامل ممالک کو اس صورت میں امریکی ویزا کے اجرا کو جزوی طور پر معطل کرنے پر غور کیا جا رہا تھا جن کی حکومتیں 60 دن کے اندر دستاویزی خامیوں کو دور کرنے کی کوشش نہیں کرتیں۔ تاہم فہرست میں یہ واضح نہیں تھا کہ وہ خامیاں ہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا امریکا کی ویزا پابندیاں امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس امریکی ویزوں پر قدغن.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا امریکا کی ویزا پابندیاں امریکی ویزوں پر قدغن فہرست میں ممالک پر ممالک کو کے لیے

پڑھیں:

پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش

—فائل فوٹو

پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ میں امداد پہنچانے والے جہاز فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور دیگر 15 ممالک نے مشترکہ بیان میں غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سیکیورٹی پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان وزرائے خارجہ نے جنگ بندی اورغزہ میں انسانی ضروریات اجاگر کرنے کی ضرورت، عالمی اور انسانی قانون کے احترام پر زور دیا ہے۔

اسرائیل کا غزہ جانے والے امدادی جہاز فریڈم فلوٹیلا کولیشن پر ڈرون حملہ

نیکوسیا غزہ کے لیے امدادی جہاز کا انتظام کرنے والے...

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ فلوٹیلا کے خلاف کسی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام سے باز رہنے کی اپیل کرتے ہیں، جہازوں پر حملہ یا غیر قانونی حراست بین الاقوامی قانون کے خلاف ورزی ہو گی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر جوابدہی لازم ہو گی۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ ان ممالک میں پاکستان سمیت بنگلادیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائیشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر،جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ شامل ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے ثابت قدم امدادی بحری بیڑے میں ان تمام ممالک کے شہری شریک ہیں، فلوٹیلا کے مقاصد میں فلسطینی عوام کی فوری انسانی ضروریات کے متعلق آگاہی پھیلانا بھی شامل ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق غزہ جنگ بندی پر زور دینا بھی اس ’عالمی ثابت قدم فلوٹیلا‘ کے مقاصد میں سرِفہرست ہے، فلوٹیلا کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام سے گریز کی اپیل کرتے ہیں۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلوٹیلا کے معاملے پر بین الاقوامی قانون و انسانی ہمدردی کے قوانین کے احترام کی اپیل بھی کرتے ہیں، فلوٹیلا کے شرکاء کے انسانی حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی پر احتساب کیا جائے گا، بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملے یا غیر قانونی حراست کا بھی احتساب کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع شو پر عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بہت اہم ہے، اس کے دور رس نتائج ہوں گے: ملیحہ لودھی
  • امریکا، ریاست پنسلوینیا میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 5 زخمی
  • برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر آگئی
  • ایجادات کرنے والے ممالک کی فہرست جاری، جانئے پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
  • پاکستان سمیت 16 ممالک کا فلوٹیلا کی سلامتی پر اظہارِ تشویش
  • امریکا کی  ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں ، افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • امریکا نے ایران پر مزید پابندیاں لگا دیں،افراد اور کمپنیوں کی فہرست جاری
  • امریکی ناظم امور کا قصور کا دورہ، سیلاب میں ایک جان بھی ضائع نہ ہونے دینے پر انتظامیہ کی تعریف
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ