اسلام آباد+جدہ  (خبر نگار خصوصی )  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اہم دورہ پر سعودی عرب  پہنچ گئے۔  گورنر جدہ  شہزادہ سعود بن عباللہ بن بلادی نے وزیر اعظم  کا استقبال کیا ، پاکستانی سفیر  احمد فارقق ، قونسل جنرل خالد مجید  اور دیگر سفارتی عبلہ بھی موجود تھا ۔ وزیراعظم 19 سے 22 مارچ 2025 تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں ۔  وزیرِ اعظم کے دورہئِ سعودی عرب کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سمیت اہم وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔  اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے 2025 کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغازکردیا۔ وزیر اعظم ہائو س کے احاطے میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں 4 کروڑ17لاکھ پودے لگائے جائیں گے، جبکہ شجرکاری مہم میں پوری قوم خصوصا نوجوان اورکسان بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔شہبازشریف نے کہا کہ شجرکاری مہم سے بیماریوں اورماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی ، چندبرسوں کے دوران دنیامیں موسمیاتی تبدیلیاں رونماہوئی ہیں، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے ز یادہ متاثرہ 10ممالک میں شامل ہے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ گرین ہائوسزکے اخراج میں پاکستان کاحصہ نہ ہونے کے برابر ہے، 2022 میں پاکستان میں شدیدسیلاب آیا اور پاکستان کے ہر شعبے کو متاثر کیا۔ موسمیاتی تبدیلی کے تناظرمیں شجرکاری مہم کی بہت اہمیت ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں نوروز منانے والوں کو جشن نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب مل کر اس نوروز کو باہمی اختلافات کو ختم کرنے، شمولیت کے فروغ،  علاقائی و ثقافتی ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دینے کا دن بنائیں۔ نوروز موسم بہار کی آمد اور فطرت کی تجدید کی علامت ہے۔ جشن نوروز ایرانی نئے سال کا آغاز ، نئے سال کو نئی امیدوں اور امنگوں کے ساتھ خوش آمدید کہنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس خوشی کے موقع پر میں پاکستان میں نوروز منانے والے بہن بھائیوں بالخصوص پارسی برادری سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے  پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شجرکاری مہم

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکائی47 ڈیٹا سینٹر قراقرم ون کا افتتاح کردیا
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • بلوچستان کی ترقی قومی ترجیح، وسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے تاریخی فیصلے کیے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری