چنیوٹ: بس اور مسافر ویگن میں تصادم، 7 مسافر جاں بحق، 10 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
چنیوٹ(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں لاری اڈہ لالیاں پر بس اور مسافر ویگن کے درمیان تصادم ہو گیا، جس کے نتیجے میں 7 مسافر جاں بحق جبکہ 10 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
نجی چینل کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے بتایا کہ بس میں نجی شوگر مل کے ورکرز سوار تھے، مسافر وین سرگودھا سے فیصل آباد جا رہی تھی۔
مزید کہنا تھا کہ زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چنیوٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی مسافروں کے علاج کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔
ادھر، وہاڑی کے علاقے گڑھاموڑ کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا۔
نجی چینل کے مطابق حادثے میں 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
صوبہ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب ایک دوسری گاڑی نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا، اس موقع پر دیگر متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔
مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں سینیئر صوبائی وزیر کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم اورنگزیب