لاہور:

قصور گنڈا سنگھ منڈی عثمان والا کے گردونواح سرحدی دیہات بارڈر ایریا میں منشیات کی اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، ڈرون کے ذریعے بارڈر پار ہیروئن اسمگل کی جا رہی ہے۔

پولیس کارکردگی صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئی، فرضی پریس ریلیز جاری کر کے ڈنگ ٹپاؤ پر کام چلایا جا رہا ہے، بااثر افراد سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر منشیات اسمگل کر رہے ہیں۔

پولیس صرف روز مرہ کی پریس ریلیز جاری کرنے پر اپنا وقت صرف کرتی ہے جبکہ عملی طور پر ان سرحدی علاقوں میں منشیات آئس، چرس، افیون وغیرہ دھڑلے سے فروخت اور اسمگل کی جا رہی ہے۔

ان منشیات فروشوں نے کئی گھرانے تباہ کر دیے ہیں، اسکول کالجز تک منشیات فروشی کی جا رہی ہے جس سے نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمارے قصور کے سرحدی دیہات بارڈر ایریا سے منشیات فروشی اور اسمگلنگ کرنے والے ذمہ دار عناصر کو نکیل نہیں ڈالی جائے گی تو یہ علاقے تباہ ہو جائیں گے، سرحدی علاقوں سے منشیات فروشی اور اسمگلنگ کا دھندہ بند کرنے کے لیے اے این ایف سخت آپریشن کرے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

اے این ایف کی کارروائیاں، 39کروڑ 67لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 39 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 362.182 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر کے سامان سے 680 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 500 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ ملتان میں کوریئر آفس میں تھائی لینڈ سے لیہ آنے والے پارسل سے 7.002 کلو ویڈ برآمد ہوئی۔ لاہور میں بی آر بی کینال کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی۔

ڈی جی خان روڈ، لورالائی کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 148 کلو مارفین اور 204 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 998 گرام براؤن ہیروئن برآمد کر لی۔

ترجمان کے مطابق مشین سرچ کے دوران مسافر محسن ذوالفقار کے ٹرالی بیگ کو مشکوک قرار دیا گیا۔ دستی تلاشی کے دوران اسٹاف نے ٹرالی بیگ کے نچلے حصے، اطراف اور راڈز میں مہارت سے چھپائی گئی 998 گرام براؤن ہیروئن برآمد کی گئی۔

اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا تاکہ مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف کی کارروائیاں، 39کروڑ 67لاکھ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • پشاور، بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو افغانی گرفتار
  • ایران میں پاکستانی شہریوں کیلئے ہدایات جاری
  • پشاور: بھاری مقدار میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو افغانی گرفتار
  • روس کا یوکرین پر ڈرون اور میزائلوں سے بڑا حملہ، 16افراد ہلاک، 124زخمی
  • لیبیا کشتی حادثہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار
  • لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا
  • پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے‘ کاشف سعید شیخ
  • ’’لیزر ایئر ڈیفنس سسٹم ‘‘ ڈرون تباہ کرنے کا مؤثر اور سستا ذریعہ
  • ایران کا جدید ترین خودکش ڈرون استعمال کرنے کا اعلان، اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے بڑا چیلنچ