پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار221پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
(جاری ہے)
جمعرات کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیااو ر کے ایس سی 100 انڈیکس 1247پوائنٹ کے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار221پوائنٹس پر پہنچ گیا،مارکیٹ میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان برقرار
دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو کرنسی مارکیٹ میں کاروبار کے دران ایک موقع پر ڈالر کی قیمت 28 پیسے کی کمی سے 282 روپے 67 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن اس دوران سپلائی بڑھتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر اس سطح پر برقرار نہ رہ سکی۔ دن کے اختتام پر ڈالر 8 پیسے کی کمی سے 282 روپے 87 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 285 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔