رمضان المبارک کا تقدس، یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پرکرانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)بروز اتوار23 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ محدود پیمانے پر روایتی جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 سرکاری ذرائع کےمطابق یوم پاکستان پریڈ کو محدود پیمانے پر منعقد کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کی وجہ سے کیا گیا ہے، پریڈ میں بدستور تینوں مسلح افواج کے دستے شریک ہوں گے۔
یوم پاکستان پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں منعقد کی جائے گی، صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی ایوان صدر کے سامنے فلائی پاسٹ کریں گے،پریڈ میں پاکستان آرمی کا پائپ اینڈ پرکشن بینڈ اپنے فن کا بھی مظاہرہ کرے گا۔یوم پاکستان کی تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوم پاکستان پریڈ
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی استنبول روانگی، فلسطین میں صورتحال پر بین الاقوامی اجلاس میں شرکت
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار استنبول پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان کی میزبانی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اہم اجلاس غزہ کی حالیہ صورتحال پر غور و غوض کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ استنبول پہنچنے پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ کا استقبال وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے پروٹوکول احمد جمیل میروغلو نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان کے سفارتخانے کے حکام بھی موجود تھے۔