حکومت نے خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر ہاں کردی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شوگر ملز سے 140 روپے ایکس مل پرائس کی یقین دہانی لینے والی حکومت خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر مان گئی۔
چینی رمضان سے پہلے اچانک مہنگئی ہونا شروع ہوئی جس پر وزیراعظم کا نوٹس لینے تک ذخیرہ اندوزوں نے اربوں روپے منافع کمایا جب کہ وزیراعظم کے نوٹس لینے پر چینی کے ریٹ 10روپے کلو تک نیچے آگئے۔
ادھر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی مل مالکان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب چینی عام صارف کو 164 روپے کلو میں ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ چینی کی قیمتوں کے جائزے کے لیے ایک اور ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی ہے، 214 سستے بازاروں میں سستی چینی کی 130 روپے کلو میں دستیاب ہے۔
عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی اہم وضاحت
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں فی کلو قیمت 210 روپےتک جا پہنچی
اوپن مارکیٹ میں چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی ہے جب کہ مختلف شہروں میں چینی 210 روپے تک میں فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور میں چینی 190 روپے سے 210 روپے فی کلو تک فروخت ہورہی ہے، اس کے علاوہ پشاور شہر میں بھی چینی 210 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پرچون میں چینی 185جبکہ ہول سیل 180روپے کلو میں فروخت جاری ہے۔
راولپنڈی میں سرکار کی مقرر قیمت 179 روپے کلو ہے جب کہ دکانوں پر 181 روپے سے 185 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔
سرکار کی مقرر قیمت پر چینی کی فروخت ایک مسئلہ بن گئی ہے، اس حوالے سے صدر کریانہ ایسوسی ایشن سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ پرچون میں چینی 185 روپے بھی بمشکل فروخت کرتے ہیں، پیرا فورس سرکاری قیمت سے زیادہ ریٹ پر جرمانے کرنے لگی۔
صدر کریانہ ایسوسی ایشن نے کہا کہ چینی کی عدم دستیابی اور بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں، اگر چینی ضرورت کے مطابق سپلائی نہیں کی جاتی تو فروخت بند کردیں گے۔