دہشتگرد گروپوں کا افغان سر زمین کا استعمال تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہے: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں خصوصا ٹی ٹی پی کا افغان سر زمین کا استعمال ہمارے باہمی تعلقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔
اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریری جواب جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کر رہا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، جن سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں۔
انہوں نے جواب میں بتایا کہ بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ امن اور بات چیت آگے بڑھانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے۔
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعلقات میں مشکلات کے باوجود پاکستان نے ذمے داری سے کام جاری رکھا، لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کو برقرار رکھا گیا ہے۔
جواب میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر 2024ء میں کرتارپور راہداری معاہدے کی مزید 5 سال کے لیے تجدید کی گئی۔
وزیر خارجہ اور ڈپٹی پرائم منسٹر نے جمع کروائے جواب میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے کو حل کرنے کی ہماری تمام کوششوں کا اب تک افغانستان سے کوئی نتیجہ خیز جواب نہیں ملا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے
فائل فوٹونائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے۔
اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان کے مطابق تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے۔