ویزا فراڈ ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے گجرانوالہ کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزمان کی شناخت ساجد محمود ، محمد افضل اور وسکین احمد کے نام سے ہوئی۔ ملزمان کو کھاریاں اور گجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھیں: انسانی اسمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی، مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار
ملزم ساجد نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ 60 ہزار روپے ہتھیائے۔ملزم محمد افضل اور وسکین احمد نے شہریوں کو ملائیشیاء ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 55 لاکھ روپے وصول کیے۔ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام ہوئے تاہم بھاری رقوم وصول کیں۔ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: میں ملوث
پڑھیں:
پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا، بھارت سے شہریوں کی آج واپسی کا امکان
لاہور:بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی آج واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔
اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔
تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں دوسری جانب پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔