Express News:
2025-06-09@15:09:11 GMT

نواز شریف کی طبیعت ناساز، دورہ  سعودی عرب ملتوی

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ سعودی عرب ملتوی کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ نواز شریف کا دورہ ان کی صحت کی عمومی صورتحال کی وجہ سے ملتوی ہوا، نواز شریف کو ان کے معالجین کی جانب سے فضائی سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نواز شریف کا روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کر رہے ہیں۔


نواز شریف کے معالجین نے نواز شریف کو پیس میکر لگوانے کی تجویز دے دی، صدر مسلم لیگ (ن) ہر رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزارتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ

وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے شاہی دیوان میں دیے گئے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا اور خود گاڑی چلا کر انہیں ظہرانے میں لے گئے۔

یہ بھی پڑھیے: دورہ سعودی عرب: وزیراعظم شہباز شریف نے عمرہ کی سعادت حاصل کی

محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کو ظہرانے میں پرجوش انداز میں خوش آمدید کہا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان غیر رسمی بات چیت بھی ہوئی۔

ظہرانے میں مشرق وسطیٰ کے اہم رہنماؤں کے ساتھ سعودی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سعودی سِول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وفاقی داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیرِاعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب پر روانہ، عید الاضحیٰ سعودی ولی عہد کے ہمراہ منائیں گے

وزیراعظم کا سعودی ولی عہد کی جانب سے شاندار استقبال اور بطور خاص مہمان ظہرانے میں شرکت پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا مظہر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

عزیراعظم شہباز شریف محمد بن سلمان

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ (ن) والے عوام کو نہیں بلکہ خود کو بیوقوف بنا رہے ہیں، پرویزالہیٰ
  • سعودی ولی عہد کا مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ، اسپیکر ایاز صادق کی شرکت
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت
  • سعودی ولی عہد کا مسلم ممالک کے قائدین کیلیے ظہرانہ، ایاز صادق، طاہر اشرفی سمیت دیگر کی شرکت
  • سعد رفیق کی طبیعت ناساز پی آئی سی میں معائنہ
  • سعد رفیق طبیعت ناساز ہونے پر پنجاب کارڈیالوجی منتقل، تسلی بخش میڈیکل رپورٹ پر ڈسچارج
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان روانہ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرکے واپس پاکستان روانہ
  • نواز شریف کی لندن میں نمازعیدالاضحیٰ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے خصوصی دعا
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں ظہرانہ