کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس معطل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
لاہور: محکمہ ریلویز نے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس کو اچانک معطل کر دیا گیا۔ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر حضرات کراچی کینٹ اور لاہور ریزرویشن آفس میں رابطہ کریں.مسافر حضرات کو شاہ حسین ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔محکمہ ریلویز نے کراچی ایکسپریس کو اچانک معطل کرنے کی وجہ نہیں بیان کی۔روزانہ ٹرینوں کے منسوخی سے روزہ دار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرینیں منسوخ ہونے پر گھنٹوں انتظار کے بعد دوسری ٹرینوں میں بٹھایا جاتا ہے۔جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان سے ملک کے دوسرے صوبوں کیلیے ٹرین سروس 4 روز سے معطل ہے۔بولان ٹریک کی مرمت کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کر دی جائے گی، حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے۔محکمہ ریلوے کی ٹیکنیکل ٹیموں نے انجن اور 5 بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا دیا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
سندھ سے ایک ہزار ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ پہنچ گئے
لاہور‘ننکانہ صاحب (نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت) وزیراعلیٰ کی ہدایت پر بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے ہمراہ ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی۔ جائزہ اجلاس میں کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، انتظامی افسران اور امن کمیٹی کے ممبران سمیت سکھ رہنماؤں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راؤ اور ڈی پی او فراز احمد نے اجلاس کو انتظامات بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنم دن کی تقریبات آج سے 6 نومبر تک جاری رہیں گی جن میں 30 ہزار سے زائد یاتری ننکانہ صاحب کا دورہ کریں گے۔ سندھ سے ایک ہزار سے زائد ہندو یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے۔ ریلوے سٹیشن پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کھوکھر اور اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنایت نے یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گلدستے پیش کیے۔