چیمپئنز ٹرافی سے پی سی بی کو کتنا منافع یا نقصان ہوا؟ کرکٹ بورڈ کا بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے بعد اس سے حاصل ہونے والے ریونیو کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف سامنے آگیا۔چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر اور  چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب کرنا ہے جو اس وقت کیا جا رہا ہے، پاکستان دشمن میڈیا ایک جھوٹ کی دکان چلا رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھی یہ چلایا ہے۔عامر میر نے کہا کہ دو ارب روپے منافع کا تخمینہ لگایا تھا لیکن تین ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، توقع سے زیادہ منافع ہوا، یہ منافع گیٹ منی اور گراؤنڈ فیس سے حاصل ہوا ہے، پی سی بی کی طرف سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا کوئی پیسہ نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ابھی سب آڈٹ ہونا ہے لیکن اس کے باوجود تین ارب کے منافع کا تخمینہ لگایا ہے، پی سی بی نے چار اب روپے حکومت کو ٹیکس دیا ہے، آئی سی سی نے تمام اخراجات اٹھائے، 70 ملین ڈالرز کا آئی سی سی نے بجٹ بنایا تھا۔عامر میر نے کہا کہ پی سی بی کے پیسے میں کمی نہیں اضافہ ہو رہا ہے، پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کا کامیابی سے انعقاد کیا، تمام بڑی ٹیموں نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی، چیئرمین محسن نقوی نے گراؤنڈز کی آپ گریڈیشن کا مشکل ٹاسک لیا اور پھر مکمل کیا، قذافی اسٹیڈیم 90 فیصد نیا بنا یہ ملک کا اثاثہ ہے۔اس موقع پر جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ پی سی بی کو کوئی مالی نقصان نہیں کیا، 2023 اور 24 کے مالی سال میں 10 ارب کا منافع ہوا، اسٹیڈیمز کے لیے بجٹ 18 ارب روپے تک تھا۔جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ دو مرحلوں کا بجٹ 18 ارب تھا، پہلا مرحلہ 12.                
      
				
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی نے کہا کہ پی سی بی
پڑھیں:
پاکستان ، سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری ، ٹکٹس فروخت شروع
اسلام آباد (محمد ارسلان سے) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا آغاز 11 نومبر 2025 سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کردیا ہے۔پہلا میچ منگل 11 نومبر کو، دوسرا جمعرات 13 نومبر کو جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ ہفتہ 15 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ٹکٹوں کی قیمتیں عوام کی سہولت کے مطابق رکھی گئی ہیں۔ جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ 200 روپے، فرسٹ کلاس 300 روپے، پریمیم 400 روپے اور وی آئی پی اسٹینڈ کا ٹکٹ 500 سے 600 روپے تک رکھا گیا ہے۔ پی سی بی گیلری کے ٹکٹ 700 سے 850 روپے جبکہ پلاٹینم باکس کی فی سیٹ قیمت 8 ہزار سے 12 ہزار روپے اور فیر اینڈ باکس کی فی سیٹ قیمت 6 ہزار سے 8 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔شائقینِ کرکٹ اپنے ٹکٹ آن لائن ویب سائٹ *pcb.tcs.com.pk* سے یا ملک بھر کے *TCS ایکسپریس سینٹرز* سے حاصل کر سکتے ہیں۔یہ سیریز پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے تسلسل کو مزید مضبوط کرے گی جبکہ شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کا موقع فراہم کرے گی۔