سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج 2 نئے ریکارڈز قائم ہوئے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ اور بند بھی ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا جبکہ کم سے کم انڈیکس کی سطح ایک لاکھ 18 ہزار 444 رہی۔ تاہم کاروباری دن کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 795 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 769 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آج سٹاک مارکیٹ میں 442 کمپنیز میں سے 205 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ اور 176 کمپنیز کے شیئرز میں کمی ہوئی، جبکہ 66 کروڑ 78 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 38 ارب روپے سے زائد رہا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 11 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 280.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سٹاک مارکیٹ میں پوائنٹس کی ایک لاکھ کے ساتھ
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی