سٹی42:  سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔  تمام شواہد سامنے آ گئے کہ پی ٹی آئی کیسے پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر  منظم منفی پروپیگنڈامیں مصروف ہے۔  غیر ملکی لابیز اس منفی پروپیگنڈا کو کنٹرول اور فنانس کر رہی ہیں۔
پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کئے جا رہے منفی پروپیگنڈا میں ملوث افراد اور گروہوں کا تعین کر کے ان کے خلاف مؤثر کارروائی کے لئے خاص طور سے بنائی گئی جوائنٹ انویسٹ گیشن کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے ٹھوس  شواہد سامنے آئے ہیں۔  
 
جے آئی ٹی کی تحقیقات میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ملوث ہونے کے ہوشربا انکشافات  ہوئے۔ جے آئی ٹی ذرائع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔

 پی ٹی آئی کے افراد سے تفتیش کے دوران جے آئی ٹی نے مزید  اشتعال انگیز مواد جمع کیا ہے، یہ مواد پی ٹی آئی قیادت کی ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈے کا ثبوت ہے۔

 ذرائع نے کہا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں پی ٹی آئی کی قیادت کے قریبی رشتے دار بھی ملوث پائے گئے ہیں، جے آئی ٹی فعال مجرموں کے خلاف قانونی اور انتظامی کارروائیوں کی سفارش کر رہی ہے۔

 جے آئی ٹی مفرور اور پاکستان سے باہر کام کر رہے  افراد کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش بھی کر رہی ہے۔ 

پنجاب: بائیکس گرین لین منصوبہ اخراجات, درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار

پی ٹی آئی نے منظم منفی پروپیگنڈا کا کام کیسے کیا، کنٹرول کس کا ہے

جے آئی ٹی نے انکشاف کیا کہ  پی ٹی آئی سینٹرل میڈیا ڈویژن اور سوشل میڈیا ٹیم کی کارروائیاں 'رضاکار فورس' کے ذریعے نہیں کی گئیں۔

 یہ ریاست مخالف پروپیگنڈا اندرون ملک اور آف شور اکاؤنٹس کے ہینڈلرز کے ذریعے کیا گیا۔

اس پروپیگنڈا مہم کے لئے  مالی معاونت غیر ملکی لابیز اور پی ٹی آئی قیادت کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری

 اس بات کے ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں کہ غیر ملکی لابیز پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ مل کر اس پروپیگنڈا مہم کو کنٹرول  کر رہی ہیں۔

جے آئی ٹی اب بھی   پی ٹی آئی کے افراد سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا  کہلانے والے ویب پلیٹ فارمز پر ج منفی پروپیگنڈا کی چھان بین اور اس کے اوریجن کا سراغ لگانے ،ذمہ دار افراد اور گروہوں کا تعین کرنے اور ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے کی سفارشات مرتب کرنے کے لئے  خصوصی  آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کے ایکٹ 2016 کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔ اس جے آئی ٹی کی قیادت  اسلام آباد پولیس کےانسپکٹر جنرل   علی ناصر رضوی کر رہے ہیں جو اس طرح کی تحقیقات میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔  اس جے آئی ٹی مین ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے افاروں کے ساتھ انٹیلیجنس کمیونٹی کے سینئیر افراد بھی شامل ہیں۔

پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ -جمعرات 20 مارچ, 2025

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا پاکستان کے خلاف کے ملوث ہونے کے پروپیگنڈا مہم پی ٹی آئی کے شواہد سامنے جے ا ئی ٹی جے آئی ٹی رہی ہے کر رہی

پڑھیں:

سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

پنجاب کے سکولوں میں طلبا کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔ مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی راحیلہ خادم حسین نے قرارداد جمع کرائی۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں اور ان کی ذہنی و سماجی تربیت کی اولین ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، موجودہ دور میں موبائل اور سوشل میڈیا کی بدولت بچوں کے ذہن اور اخلاقی اقدار بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس سماجی مسئلہ کو سنجیدگی کے ساتھ حل کرنےکا لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے۔
متن میں لکھا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طورپر یہ ایوان تجویز کرتا ہے کہ تمام سکولز میں طلبا کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • سوشل میڈیا اور ہم
  • 16 سال سے کم عمر بچوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنایا تو کتنی سزا ہوگی؟
  • کون ہارا کون جیتا
  • ڈرامہ "گونج" میں کومل میر کی ظاہری تبدیلی اور اداکاری سوشل میڈیا پر زیر بحث
  • بونی کپور کے وزن میں حیرت انگیز تبدیلی، مداح دنگ رہ گئے
  • کومل میر کی کاسمیٹک سرجری سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصرے
  • اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
  • نیپوکڈز کی دائی جان! کرن جوہر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد اسمبلی میں جمع
  • سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع