لاہور:

پنجاب میں صوبائی پارلیمانی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے میں 90 فیصد علاقہ ڈاکوؤں سے خالی کروالیا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے دوران وزیرپارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ کچے میں 90 فیصد علاقہ خالی کروا لیا گیا ہے، 45 ڈاکو ہلاک اور67 کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 51 مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں اور 61 ہزار 500 سو ایکڑ علاقہ واگزار کروایا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کا کریڈٹ بھی پی ٹی آئی کو جاتا ہے کیونکہ نوازشریف نے جنرل راحیل اور جنرل باجوہ سے مل کر آپریشن کیا تھا، خیبرپختونخوا (کے پی) میں روزانہ دہشت گردی ہوتی تھی سیکیورٹی فورسز چھوٹے بچے شہید ہوتے رہے ان کا لیڈر بھاگ گیا تھا، 14-2013 میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے اے پی سی لیڈر بھاگ گیا تھا،۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ دہشت گردی کا جن بوتل میں بند کیا اب وہ دوبارہ ابھر کر سامنے آ گیا ہے، پی ٹی آئی نے کے پی میں کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دن رات دہشت گردی کی جنگ لڑ رہی ہے، 428 دہشت گرد گرفتار ہوئے، 34 دہشت گرد ہلاک اور 349 دہشت گردی پر مبنی مقدمات اور 9 حملہ پسپا کیے۔

انہوں نے کہا کہ جدید اقدامات عوامی تحفظ پر حکومت نے سیف سٹی منصوبے سے ہر چیز کو مانیٹر کیا، ایک سال میں قصور، راولپنڈی اور ننکانہ صاحب میں سیف سٹی کے کیمرے لگا دیے ہیں اور 20 اضلاع میں اس سال کے آخر میں کیمرہ لگا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار نے تو سیف سٹی کیمرہ ٹھیک ہی نہیں کروائے تھے لیکن ہم اگلے سال تمام شہروں تک سیف سٹی پروجیکٹ لے کر جائیں گے، ڈولفن فورس تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور اضلاع میں لے کر جائیں گے۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ ورچوئل پولیس اسٹیشن سے خواتین کو بہت مدد ملی، اپریل 2014 سے اب تک دو لاکھ 62 مقدمات پر کارروائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس بجٹ میں اضافہ کر رہے ہیں، جدید اسلحہ بلٹ پروف گاڑیاں جیکٹس دے رہے ہیں، اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں اور پولیس میں فرق پڑا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی گزشتہ صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے وسیم اکرم پلس فرح گوگی پنکی پیرنی جب پیسے لے کر ڈی پی او، ایس پی اور ڈی ایس پی لگائیں گے اور بھتہ وصول کریں گے تو جو لوگ کرپٹ نہیں تھے وہ بھی کرپٹ ہو گئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شجاع الرحمان نے نے کہا کہ انہوں نے سیف سٹی گیا ہے

پڑھیں:

سکھ فارجسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا

ٹورانٹو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار یا ہے رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں مقیم سکھ رہنما نے اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ ہندوﺅں کا قتل بھارتی ایجنسی را کا منصوبہ تھا، یہ حملہ جے ڈی وینس کے دورے کے دوران ایجنڈے کے تحت حملہ کروایا گیا.

انہوں نے سوال اٹھایا کیا اس حملے کا فائدہ کشمیریوں کو پہنچتا ہے؟دہلی نے نائب امریکی صدر کے دورے کے دوران اس جعلی آپریشن کے ذریعے عالمی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلگام میں بھارتی انٹیلی جنس اور مودی حکومت کی دہشت گردی کی سکھ فار جسٹس مذمت کرتی ہے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ اس حملے کا فائدہ صرف مودی جماعت کو ہوا ہے ہم یہ درد جانتے ہیں اور اس دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں.

انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف ویسے بھی پروپیگنڈا کرتا رہتا ہے، یہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی ہے، اس طرح کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ مودی نے کشمیریوں کی پر امن تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی، حالانکہ بھارت خود امریکا، کینیڈا اور پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ ہم زور دیتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت دیا جائے.                                                                                                 

متعلقہ مضامین

  • مودی دہشت گردی کے جہادی جواب کی ضرورت
  •  پاکستان میں دہشت گردی کے لیے  بھارت دراصل کسے مسلح کررہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ
  • امریکہ سب سے بڑا دہشت گرد ہے، حافظ نعیم الرحمان
  • سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک
  • بھارت کی آبی دہشت گردی، دریائے چناب اور جہلم کا پانی روک لیا
  • وزیراعظم دورۂ ترکیے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
  • بھارت کی کسی بھی احمقانہ حرکت کا منہ توڑ جواب دیں گے، خواجہ آصف کا اعلان
  • سکھ فارجسٹس کے سربراہ نے پہلگام حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا
  • پاکستان اور ترکی کا دہشت گردی کے خلاف متحد ہونے کا عزم
  • امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت