سندھ میں جوڈیشل افسران کا تقرر و تبادلے
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ میں جوڈیشل افسران کی تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔
روز نامہ جنگ نے اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج خالدحسین لغاری کا ٹنڈو محمد خان سے حیدر آباد تبادلہ کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج محمدعلی کا کراچی غربی سے شکار پور تبادلہ کیا گیا۔
محمد اسلم چانڈیو کا شکارپور سے کراچی غربی تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کرم علی شاہ کو قمبر میں تعینات کر دیا گیا جبکہ سول جج محمد علی جروار کا کراچی وسطی سے میر واہ تبادلہ کر دیا گیا۔
سول جج شکیل مولانی کا میر واہ سے کندھ کوٹ کشمور جبکہ سول جج عادل عزیز سولنگی کا کراچی شرقی سے ملیر تبادلہ کر دیا گیا۔
سول جج محمد مزان بلیدی کا کشمور سے کراچی وسطی اور سول جج شاہنواز کا کراچی ضلع جنوبی سے ضلع چمبڑ تبادلہ کر دیا گیا۔
سول جج نواب خاصخیلی کا ضلع چمبڑ سے کراچی جنوبی کی عدالت میں تبادلہ کیا گیا۔ سول جج عطا حسین کا گمبٹ سے میر واہ تبادلہ کر دیاگیا۔
عوام نے گھروں پر سولر لگوایا تو حکومت کو ناگوار گزر رہا ہے: مفتاح اسماعیل
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تبادلہ کر دیا گیا کا کراچی سول جج
پڑھیں:
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ خولہ چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سائبر کرائم ایجنسی نے 2 اینٹی اسٹیٹ سوشل میڈیا پوسٹوں پر گزشتہ شب خولہ چوہدری کو گرفتار کیا تھا۔
ڈیوٹی جج عبدالستار نے ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجنے کا حکم دیا۔