ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025، فن لینڈ پھر دنیا کا خوش ترین ملک
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) خوشی کی درجہ بندی پر مبنی آکسفورڈ یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کی امسالہ رپورٹ جمعرات 20 مارچ کو منظر عام پر آئی۔ اس ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 ء سے انکشاف ہوا کہ فن لینڈ مسلسل آٹھویں سال دنیا کے خوش ترین ممالک کی درجہ بندی میں سب سے اوپر جبکہ امریکہ اس فہرست میں اپنی اب تک کی نچلی ترین پوزیشن پر ہے۔
فن لینڈ کے علاوہ ڈنمارک، آئس لینڈ اور سویڈن اس فہرست میں ترتیب وار سر فہرست چار ممالک ہیں۔ یہ درجہ بندی ان جوابات پر مبنی ہوتی ہے جو لوگوں کی طرف سے اپنی زندگی کے بارے میں دیے گئے ہوتے ہیں۔عالمی یوم خوشی اور فن لینڈ ساتویں مرتبہ دنیا کا خوش باش ترین ملک
یہ مطالعہ تجزیاتی ادارے گیلپ اور یو این سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سولیوشنز نیٹ ورک کی شراکت سے مکمل کیا گیا۔
(جاری ہے)
گیلپ کے سی ای او جون کلفٹن کے بقول، ''خوشی کا تعلق صرف دولت یا ترقی سے نہیں ہے۔ بلکہ اعتماد اور اس بات کے احساس سے ہے کہ کس کو کتنی تائید و حمایت حاصل ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''اگر ہم مضبوط کمیونٹیز اور معیشتیں چاہتے ہیں، تو ہمیں ان چیزوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہیے جو واقعی اہمیت رکھتی ہیں، مثلاﹰ ایک دوسرے کا باہمی ربط اور ساتھ۔‘‘مسلسل پانچویں مرتبہ سب سے خوش قوم، کون؟
محققین کا کہنا ہے کہ صحت اور دولت سے ہٹ کر بھی کچھ ایسے عوامل ہیں، جو خوشحال زندگی کی ضمانت ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر کسی کے ساتھ کھانا شیئر کرنا اور سماجی اور گھریلو مدد کے لیے کسی پر اعتماد ہونا۔ فیملی کا سائز بھی ایک اہم فیکٹر ہوتا ہے۔
میکسیکو اور یورپ
مثال کے طور پرمیکسیکو اور یورپ میں چار سے پانچ فیملی ممبرز پر مشتمل ایک گھرانے کے خوش حال ہونے کے امکانات بلند ترین سطح پر ہوتے ہیں۔
تازہ ترین تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ دوسروں کی مہربانی پر یقین کرنے کے عمل کا بھی خوش رہنے سے گہرا تعلق ہے اور یہ اس بارے میں اب تک کی سوچ سے کہیں زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔’ناروے سب سے پر مسرت ملک ہے‘
ایک مثال کے طور پر، رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جو لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں کہ دوسرے ان کے کھوئے ہوئے بٹوے کو واپس کرنے کے لیے تیار ہیں، تو یہ امر بھی کسی ملک کی آبادی کی مجموعی خوشی کی ایک مضبوط پیشن گوئی ہوتا ہے۔
امریکہ اتنا نیچے کیوں؟
کم خوش ہونے یا ناخوشی کے اعتبار سے تازہ ترین فہرست میں امریکہ 24 ویں نمبر پر اپنی اب تک کی نچلی ترین پوزیشن پر آ گیا ہے۔ اس سے قبل 2012 میں امریکہ 11 ویں نمبر پر تھا۔ امسالہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں گزشتہ دو دہائیوں میں تنہا کھانا کھانے والوں کی تعداد میں 53 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اس فہرست میں برطانیہ 23 ویں پوزیشن پر ہے جو 2017 کی رپورٹ کے بعد سے اس ملک کی کم ترین اوسط سطح ہے۔
دنیا کا سب سے زیادہ ’خوش‘ ملک ڈنمارک
ناخوش ترین ملک
افغانستان دنیا کا ناخوش ترین ملک قرار پایا ہے، جہاں خواتین کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی خاص طور پر مشکل ہے۔ اس کے بعد مغربی افریقہ میں سیرا لیون دوسرے نمبر پر ہے۔ لبنان نیچے سے تیسرے نمبر پر ہے۔
عالمی سطح پر نوجوانوں کی صورتحال
عالمی سطح پر نوجوان بالغوں کا تقریباً پانچواں حصہ سماجی مدد سے محروم ہے۔
معاشرتی ترقی کے بارے میں اس مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ 2023 میں دنیا بھر میں محض 19 فیصد بالغ نوجوانوں ایسے تھے، جنہوں نے کہا کہ ان کے پاس سماجی امدد کے لیے کوئی سپورٹ کرنے والا موجود ہے، جس پر وہ بھروسہ کر سکیں۔ یہ 2006 کے مقابلے میں ایسے نوجوانوں کی تعداد میں 39 فیصد اضافہ تھا۔تمام ممالک کی درجہ بندی ان کی 2022 سے 2024 تک کی خود تشخیص کردہ زندگی پر مبنی ہے۔
ک م/ م م (اے پی)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فہرست میں ترین ملک دنیا کا فن لینڈ
پڑھیں:
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کین ولیمسن کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے۔
نیوزی لینڈ بورڈ کاکہنا ہے کہ اسٹار کرکٹر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آنے والی وائٹ بال سیریز میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ دسمبر میں ٹیسٹ میچز کی سیریز پر توجہ دے سکیں۔
خیال رہے کہ کین ولیمسن نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت سے آنے والی ہواؤں سے لاہور کی فضا انتہائی مضر صحت تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ ابوظہبی ٹی10؛عالمی کرکٹ اسٹارز کے ساتھ رائل چیمپس کی انٹری دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی محمد عامر ابوظہبی ٹی10 لیگ میں کوئٹہ کیولری کے کپتان مقرر کرکٹ میں پاک بھارت ٹیمیں ایک بار پھر مد مقابل ہونے کو تیار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ماسکوٹ ڈیزائن مقابلہ مکملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم