وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو قابل قبول نہیں ہے، مولانا ارشد مدنی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
نئی دہلی کے جنتر منتر پر 17 مارچ کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ اس مظاہرے کے ذریعے حکومت کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ مسلمان اس بل کو مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ وقف ترمیمی بل مسلمانوں کو کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں اور اگر حکومت نے اسے واپس نہ لیا تو ملک گیر جمہوری اور منظم تحریک چلائی جائے گی۔ نئی دہلی کے جنتر منتر پر 17 مارچ کو ہونے والے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس مظاہرے کے ذریعے حکومت کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ مسلمان اس بل کو مسترد کرتے ہیں۔ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق مولانا ارشد مدنی نے الزام لگایا کہ حکومت وقف کی حفاظت کے بجائے اس پر قبضے کے ارادے سے یہ بل لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) میں مسلم تنظیموں اور اپوزیشن جماعتوں کی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت کی نیت وقف املاک کی حفاظت نہیں بلکہ انہیں ہڑپنے کی ہے۔
مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ خود کو سیکولر کہنے والی جماعتوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس غیر آئینی بل کو پاس نہ ہونے دیں، ورنہ تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت ملک کے سیکولر ڈھانچے اور مسلمانوں کے حقوق کو نظرانداز کر کے اکثریتی طبقے کی مرضی تھوپ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہے اور انہیں دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سمجھا جا رہا ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے ملک میں اتحاد، امن اور بھائی چارے کے ماحول کو بچانے کی اپیل کی اور حکومت سے وقف ترمیمی بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مولانا ارشد مدنی نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
کراچی صارفین کے بجلی بلوں پر فیول سرچارج ناقابل قبول، فیصلہ واپس لیا جائے، کاٹی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(بزنس رپورٹر)کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے نیپرا اور پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین پر فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ (FCA) اور فیول کاسٹ کمپوننٹ (FCC) کی مالی سال 24-2023 کے لیے دوبارہ وصولی کے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے صارفین اور صنعتوں پر ایک اور غیر منصفانہ بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے، جوکسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے اپنے فیصلے کے مطابق، اس اقدام کے ذریعے کراچی کے صارفین سے تقریباً 28 ارب روپے اضافی وصول کیے جائیں گے، جبکہ کورونا کے دور کے 33 ارب روپے کے انکریمنٹل کنزمپشن پیکیج کی ادائیگی آج تک نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فائدہ دینے کے بجائے پہلے سے منظور شدہ ریلیف واپس لینا اور پھر نیا بوجھ ڈالنا کراچی کی صنعتوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔صدر کاٹی نے کہا کہ کے الیکٹرک کی ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) پالیسی پہلے ہی نظرثانی کے عمل میں ہے، مگر اس دوران ماضی کے فیصلوں کو بدلنے سے کاروباری طبقے میں شدید بے یقینی پیدا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا ایک طرف شفافیت کی بات کرتا ہے۔