وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور ریاض الجنۃ میں نوافل بھی ادا کیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف وفد کے ہمراہ مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ پہنچے اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی سعادت حاصل کی۔

وزیر اعظم اور انکے وفد کے لئے خصوصی طور پر ریاض الجنتہ کے دروازے کھولے گئے جہاں تمام افراد نے نوافل ادا کیے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امت مسلمہ کے اتحاد و یگانگت اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی  کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

پی ایم آفس کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو  ٹیلیفون کیا اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

فون پر گفتگو میں چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم  شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔  انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری کو  بھی ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی  تھی۔ اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم  کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر
  • وزیراعظم شہباز شریف کی عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون، عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • دینہ منورہ میں بسوں اور ٹرینوں کے ذریعے آنے والے عازمینِ حج کے استقبال کی تیاریاں مکمل
  • محمد شہباز شریف کی آصف علی زرداری کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے صدر مملکت کو فون
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں نماز عید ادا کی
  • وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟
  • صدر وزیراعظم کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
  • شہباز شریف، شہزادہ محمد ملاقات: کثیر جہتی تعلقات مزید گہرنے کرنے کے عزم کا اعادہ، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے