سرکاری اسکول کے گودام سے 43 ہزار سے زائد کتابیں چوری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
پنجاب کے ضلع تونسہ میں سرکاری اسکول میں قائم گودام سے 43 ہزار سے زائد سرکاری کتابیں چوری کرلی گئیں۔تونسہ پولیس تھانہ سٹی میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس کے مطابق تونسہ کے بوائز ہائی اسکول میں قائم ویئر ہاؤس سے 43665 کتابیں چوری کرلی گئیں۔پولیس کے مطابق سرکاری کتابیں چوری ہونے پراسکول کے چوکیدار اور گودام کے ذمہ داروں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق رواں سال کے نصاب کی کتابیں تونسہ کی سرکاری اسکولوں میں اسی ماہ میں تقسیم کرنا تھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کتابیں چوری
پڑھیں:
اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔
اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔
سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز