فراڈ کیس:عدالت کا اداکارہ نازش جہانگیر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے خلاف فراڈ اور امانت میں خیانت کے سنگین الزامات پر وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے نازش جہانگیر کے خلاف امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کر کے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔یہ مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی ہتھیا لی۔اسود ہارون کا مزید کہنا ہے کہ جب میں نے اپنی رقم اور گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کیا تو مجھے ایک فارم ہاس میں بلایا گیا، جہاں مسلح افراد نے یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔عدالت نے مقدمے کی سماعت کے بعد اداکارہ نازش جہانگیر، سکندر خان اور دیگر ملزمان کے خلاف وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں اور پولیس کو جلد از جلد گرفتاری عمل میں لا کر ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تاحال اداکارہ نازش جہانگیر کی جانب سے اس معاملے پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اداکارہ نازش جہانگیر کرنے کا
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف اسکواش چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام کو پہنچی
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔ پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔ کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔ تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔