مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
مدینہ منورۃ(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں، مسجد نبوی سے ان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو مسلم لیگ ن کے آفیشل ٹوئٹر پیج سے شیئر کی گئی ہے جس میں مریم نواز کو بچوں کے ساتھ مسجد نبوی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد نبوی کے روح پرور ماحول میں ننھے بچوں کو سیرتِ نبوی کے روشن پہلو سمجھانا، یہ وہ مناظر ہیں جس میں علم، محبت اور عقیدت کی جھلک یکساں طور پر نمایاں ہے۔ pic.
— PMLN (@pmln_org) March 21, 2025
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا مسجد نبوی کے روح پرور ماحول میں ننھے بچوں کو سیرتِ نبوی کے روشن پہلو سمجھانا، یہ وہ مناظر ہیں جس میں علم، محبت اور عقیدت کی جھلک یکساں طور پر نمایاں ہیں۔
واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف بھی 4 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہوئے تھے جہاں ان کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح اور اقتصادی امور کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کے سربراہ محمد التویجری سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات میں وزیراعظم کی معاونت کے لئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور نیشنل کوآرڈینیٹر ایس آئی ایف سی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز احمد موجود تھے۔
مزیدپڑھیں:ثانیہ سے طلاق کی وجہ؟ شعیب کی بہنوں کے تہلکہ خیز انکشافات
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مریم نواز مسجد نبوی نبوی کے
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کی ایمبولینس اسٹاف کے ساتھ بدسلوکی؛ ویڈیو وائرل
اسلام آباد:فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔
مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول ہونے پر فیض آباد انٹرچینج کے قریب ٹریفک ڈائیورژن کی وجہ سے سڑک کی سائیڈ سے اتر کر مرکزی شاہراہ پر جانا چاہتی تھی، تاکہ بروقت مقام حادثہ پر پہنچ سکے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے عملے نے سرکاری ڈیوٹی سرانجام دینے والے ریسکیو اسٹاف کو نہ صرف روکا بلکہ نازیبا زبان استعمال کرتے ہوئے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ریسکیو 1122 کے حکام نے اس واقعے کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ملوث عملے کے خلاف نہ صرف ڈسپلنری ایکشن لیا جائے بلکہ محکمانہ و قانونی کارروائی بھی کی جائے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا موقف معلوم کرنے کےلیے ترجمان سے رابطہ کیا گیا اور پیغام بھی چھوڑا گیا، لیکن اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔