پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر ٹرین کے سفر کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان ریلوے کی طرف سے خوشخبری، عید پر کتنی خصوصی ٹرینیں چلیں گی؟

ریلوے کی جانب سے عیدالفطر کے پہلے 3 دن ٹرین کے ٹکٹوں پر 20 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے، صارفین تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹرسٹی ٹرینوں پر سہولت حاصل کرسکیں گے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق مسافر عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرنٹ بکنگ پر رعایتی ٹکٹ حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں عید سر پر آگئی مگر ریلوے ملازمین تاحال تنخواہ سے محروم

واضح رہے کہ پاکستان ریلوے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں بھی چلاتا ہے، اس سال بھی مسافروں کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اعلان پاکستان ریلوے خوشخبری عیدالفطر کرایوں میں کمی وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اعلان پاکستان ریلوے عیدالفطر کرایوں میں کمی وی نیوز پاکستان ریلوے عید کے

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مزدوروں کیلئے خوشخبری، کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی تجویز
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • 27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار