UrduPoint:
2026-07-24@15:28:08 GMT

گورنرسندھ کی خداداد کالونی، شاہراہ قائدین آمد

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

گورنرسندھ کی خداداد کالونی، شاہراہ قائدین آمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری خداداد کالونی، شاہراہ قائدین پہنچے تو علاقہ مکینوں نے ان کا فقیدل مثال استقبال کیا ، پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا، گورنر سندھ علاقہ مکینوں میں گھل مل گئے ، لوگوں نے سیلفیاں بھی بنوائیں ، گورنرسندھ نے لائنز ایریا کے مکینوں کے ہمراہ 20ویں سحری بھی کی ۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی ٹاؤن کے مہمان بنتے ہیں، اور آج لائنز ایریا کے مکینوں نے مجھ پر اپنے دل نچھا ور کردئے ، لوگوں کی محبت مجھے ان کے قریب رہنے پر مجبور کرتی ہے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ علاقہ مکینوں کے مسائل سے آگاہ ہوں اور اس کے لئے آواز بلند کرتا رہوں گا ، وفاق، کراچی کی ترقی کے لئے جلد فنڈز جاری کرے گا ، خوشحالی کا سفر بہت قریب ہے ، پاکستان جلد اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کے لیے کام کرنا ہے، صوبے کی ترقی کے لیے کام کرنا ہے، اور بجلی، پانی، گیس اور روزگار کے مسائل حل کرنا ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ ملک ہم نے بنایا ہے اور اسے بچانے کی ذمہ داری بھی ہماری ہے۔ جو لوگ ہمیں توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ہماری کمزوری کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کے عوام کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں، جہاں ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر اتحاد رمضان کے تحت منعقدہ افطار ڈنر کرتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں اور عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے نوجوانوں اور بزرگوں کو اختیار دیتا ہوں کہ اگر ان کو کوئی ناجائز تنگ کرئے تو وہ کہیں کہ میرا بھائی گورنر ہے۔ جب تم بولو گے تو سامنے والاندونبارنسوچینگا.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گورنر سندھ نے کہا کہ

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • گورنر سندھ سے مبشر میر کی قیادت میں کراچی ایڈیٹرز کلب کے وفد کی ملاقات
  • کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
  • پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی