اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن نے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور آئے روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
اس کیس کا مرکزی ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز ہے، تاہم معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہے۔
یہ بھی پڑھیں کون سی کوریئر سروسز منشیات ترسیل کرتی ہیں اور ساحر حسن ماہانہ کتنے کروڑ کماتے تھے؟
اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، اور اب ملزم نے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں وہ منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کررہے ہیں۔
اداکار کے بیٹے نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ان کی ارمغان سے ملاقات 2017 میں ہوئی، جب وہ آئس اور چرس فروخت کرتا تھا، پھر دوست معظم نے 2022 میں مصطفیٰ عامر سے ملوایا۔
ملزم کے مطابق گرفتاری سے 3 روز قبل ارمغان نے ان سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی، اور اس وقت گھر میں 35 لاکھ روپے مالیت کی چرس موجود تھی۔
ملزم نے مزید کہاکہ ارمغان نے مجھے ادھار منشیات دینے کا کہا تھا تاہم میں نے انکار کردیا، جبکہ میری اہلیہ کو بھی معلوم تھا کہ میں منشیات فروخت کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں منشیات سپلائی: اداکارساجد حسن کے بیٹے کے سنسنی خیز انکشافات
واضح رہے کراچی کے ایک نوجوان کو اپنے ہی دوستوں نے بے دردی سے قتل کردیا تھا، مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوں جوں تفتیش آگے بڑھ رہی ہے نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اداکار اعتراف اعترافی بیان ساجد حسن ساحر حسن مصطفیٰ عامر قتل کیس ملزم ارمغان منشیات فروخت وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکار اعتراف اعترافی بیان مصطفی عامر قتل کیس منشیات فروخت وی نیوز منشیات فروخت کرنے ساجد حسن کے بیٹے اداکار ساجد حسن
پڑھیں:
سگے بیٹے کا ماں پر چھریوں سے حملہ
لاہور میں بد بخت سگے بیٹے نے ماں پر چھریوں سے حملہ کردیا جب کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری ایکشن لیا اور ایس پی سول لائنز کو خاتون کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
پولیس کی کھلی کچہری میں بورہے باپ کی بھی سگے بیٹے کے خلاف تشدد و جائیداد پر قبضہ کی شکایت سامنے آئی، ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مناواں کو پیرنٹس ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کر دی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ دین اسلام ہمیں والدین سے حسن سلوک کرنے کا حکم دیتا ہے،غیر قانونی عمل کرنے والے جیل جائیں گے۔
کھلی کچہری میں خواتین پر گھریلو تشدد کی موصول شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا شہریوں کی شکایات پر ایکشن، کارروائیوں کے فوری احکامات دیے۔