وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مسجد نبوی میں نماز جمعہ کی ادائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
مدینہ منورہ(سب نیوز)وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی میں نماز جمعہ ادا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے اپنے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محمد شہباز شریف کی ادائیگی
پڑھیں:
وزیراعظم کا عید کی مبارک باد کیلیے صدر مملکت کو فون
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔
اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر گفتگو کی گئی۔