پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر مسافروں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں کمی کا نوٹفیکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے دوران مسافروں کو خوش خبری سنا دی اور کرایوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عیدالفطر کے پہلے تینوں روز تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی اور ریلوے کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عید الفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ ایڈوانس بکنگ پر بھی کرایوں میں 20 فیصد کمی کااطلاق ہوگا تاہم 20فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔
پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 20 فیصد کمی کےلیے تمام بکنگ دفاتر کو اس رعایت پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے کرایوں میں
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندکردی، نوٹم جاری
پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی ہے جس کا نوٹم جاری کردیا گیا ۔
نوٹم کے مطابق پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بندکی ہیں۔ پاکستانی فضائی حدودکی بندش کا نوٹم 23 مئی کی رات 12 بجے تک مؤثر ہوگا۔
نوٹم کے مطابق پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ سول اور ملٹری طیاروں کے لیے دستیاب نہیں۔ بھارتی ائیر لائنز و آپریٹرز کی ملکیت طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔ بھارت کے لیز پر لیےگئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کے یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں۔ ممبئی، احمد آباد، لکھنو، دہلی، امرتسر، گوا، جے پور، چندی گڑھ اور دیگر شہروں سے آپریٹ پروازیں پاکستان سے گزرتی ہیں۔ائیر انڈیا، اسپائس جیٹ، انڈیگو، ائیر انڈیا ایکسپریس اور آکاسا ائیر پاکستانی فضا استعمال کرتی ہیں۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو 2 گھنٹوں کا اضافی وقت درکار ہوگا۔
بھارت کے لیےفضائی حدود کی بندش سے پاکستان کو بھی لاکھوں ڈالر یومیہ کا نقصان ہوگا۔