توہین مذہب الزامات تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت براہ راست دکھانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ا سلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان کہ عدالت نے توہین مذہب الزامات تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کی کاروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران کمرہ عدالت بھرجانے پر جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہاکہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں ،کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے اس لئے براہ راست دیکھانے کا حکم دیتے ہیں ، عدالت نے حکم دیا کہ آئی ٹی حکام فوری براہ راست دیکھانے کے انتظامات کریں ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ کمرہ عدالت کے باہر لوگوں کو آگاہ کر دیں، جو بھی یہ کاروائی دیکھنا چاہتے ہیں وہ آن لائن دیکھ سکیں گے، بعد ازاں عدالت نے سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم نے اسلام آباد میں زمینوں پر قبضے اور جعلسازی کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی
وزیراعظم نے اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی ٹرانسفر اور قبضہ مافیا کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قبضہ مافیا کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم زمینوں مبینہ طور جعلی ٹرانسفرز کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میں زمینوں کی جعلی ٹرانسفر کرنے میں ملوث عناصر کا تعین کرے گی۔
اس 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی سربراپی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کریں گے، جبکہ اراکین میں آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور وفاقی پولیس کا ایک ایک افسر رکن ہوگا، اس کے علاوہ پاک بحریہ کا ایک نمائندہ بھی ٹیم کا حصہ ہوگا۔
تحقیقاتی کمیٹی میں ایک فرانزک ایکسپرٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی کاغذات پر ٹرانسفر کے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھا گیا تھا۔