طورخم سرحد پر امیگرایشن کے سسٹم میں خرابی افغانستان پیدل آمدورفت بدستور معطل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پشاور(آئی این پی )پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحد پر امیگریشن کمپیوٹرائزڈ سسٹم خراب ہوگیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 25 دن بعد طورخم سرحدی گزرگاہ کو تجارت کے لیے کھول دیا گیا تھا تاہم امیگریشن سسٹم میں خرابی کے باعث پیدل آمدورفت گزشتہ روز بحال نہ ہوسکی تھی۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ امیگریشن سسٹم کی مرمت کیلئے انجینئرز طلب کر لیے گئے ہیں تاہم خرابی کی وجہ سے افغانستان پیدل آمدورفت جمعہ کو بھی معطل رہی ۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سسٹم کی مرمت جلد مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق تفتیش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے تفتیش کی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی مشتعل ہوگئے۔
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے استفسار کیا کہ جیل سے آپ کا پیغام کون لے کر جاتا ہے؟
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی تفتیشی ٹیم کو جواب دیا کہ پیغام جیل سے لے جانے والا کوئی خاص پیغام رساں نہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ جب جب کوئی ملتا ہے تو وہ پیغام سوشل میڈیا ٹیم کو بھیج دیتا ہے، اگر بتایا سوشل میڈیا اکاونٹس کون چلاتا ہے تو وہ اغوا ہو جائے گا۔