وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے کے تحت جیلوں میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہو گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے اور اس سے حاصل ہونے والی اجرت قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع کی جاتی ہے۔ ماہرین کی نگرانی میں قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھا ہے، جو خوبصورتی، معیار اور پائیداری کے لحاظ سے منفرد ہیں۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
اس اقدام کا مقصد قیدیوں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ رہائی کے بعد بھی معاشرے کا مفید حصہ بن سکیں۔ عید سے قبل قیدیوں کو ان کی محنت کا صلہ اجرت کی صورت میں دیا گیا۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدی مختلف مصنوعات تیار کر رہے ہیں، جن میں اعلیٰ معیار کا فرنیچر، قالین، ہینڈی کرافٹس، برتن، پیپر، ٹائلیں، فینائل، پرفیوم، صابن، ایل ای بلب، ٹشو پیپر، فٹ بال اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
قیدیوں کو موٹر مکینک، حجام، خانساماں، بیوٹیشن اور آئی ٹی کے کورسز کروائے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی رہائی کے بعد معاشی طور پر خود کفیل بن سکیں۔
مالی سال 21-2020 میں 2 ارب 59 کروڑ کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جیل انڈسٹری اور ہنر مند قیدی جیل ریفارمز کی ایک اعلیٰ مثال ہیں، جو نہ صرف قیدیوں کے لیے مفید ہیں بلکہ یہ معاشرے کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قیدیوں کو
پڑھیں:
اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کیلیے موبائل ایپ متعارف
راولپنڈی:راولپنڈی اڈیالہ جیل سمیت پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کے لیے موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایپ کے ذریعے قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کے لیے ایڈوانس بکنگ کروائی جا سکے گی، ملاقات ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
پنجاب بھر کی تمام جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
ایپ کے استعمال کے لیے ہر جیل کے انچارج پی ایم آئی ایس (پریژنرز منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم) کو خصوصی تربیت دے دی گئی ہے۔ جیل عملے کو مزید تربیت کے لیے آپریشنل ویڈیوز بھی فراہم کر دی گئیں۔
آن لائن بکنگ کروانے کی سہولت کے لیے جیل کے ویٹنگ شیڈ میں عملے کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ آن لائن بکنگ کروا کر آنے والے ملاقاتیوں کے لیے سہولت کاؤنٹر بھی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔