پاکستان اسٹاک ایکسچینج: اس ہفتے بلند ترین سطح 119421 رہی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رواں ہفتے کی کاروباری اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔
بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا جہاں، 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 2 ہزار 906 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 18 ہزار 442 پر بند ہوا۔
اس کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 538 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1لاکھ 19 ہزار 421 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 883 رہی۔
شیئر مارکیٹ میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 53 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔
حصص بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 157 ارب روپے سے زائد رہی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لکی مروت: ٹریفک پولیس کی موبائل میں دھماکا، 2 افراد زخمی
—فائل فوٹولکی مروت میں درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس کی موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔
خضدار/ڈیرہ مراد جمالی خضدارکی تحصیل نال میں...
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد ٹریفک پولیس موبائل گاڑی میں آگ لگ گئی۔