عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کام دکھانے لگی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے نوجوان اوپنرز حسن نواز اور محمد حارث کی جارحانہ اننگز نے ماضی کے بہترین آل راؤنڈرز میں شمار عبدالرزاق کی یاد دلادی۔
قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اِن دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ منسلک ہیں اور نوجوان کرکٹر کو ہارڈ ہٹنگ کے حوالے سے اپنی ٹپس دے رہے ہیں۔
عبدالرزاق کی اسٹرائیک فورس کے حصہ رہنے والے قومی ٹیم کے اوپنر حسن نواز اور محمد حارث نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرکے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔
حسن نواز نے پاکستان کیلئے ٹی20 تیز ترین سینچری بنائی اور بابراعظم کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ گرین شرٹس نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 75 رنز بنائے، آخری بار قومی ٹیم نے 2016 میں آخری بار 73 رنز بنائے تھے اور 8 سال بعد اپنا ریکارڈ بہتر بنایا۔
پاکستان نے 205 رنز کا ہدف محض 16ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا جو ٹی20 میں ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل 2007 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 17.
واضح رہے کہ دونوں کرکٹرز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بنائی گئی اسٹرائیک فورس کا حصہ تھے جس کی نگرانی عبدالرزاق کررہے ہیں۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی ٹیم
پڑھیں:
پاکستان امت مسلمہ کی واحد امید ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بصیرت اور قیادت پر فخر کرتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں دونوں ممالک کے سربراہان اور عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خادم حرمین الشریفین کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور مقامات مقدسہ کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں کردار ادا کرنا پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے لیے ایک مخلص دوست اور بھائی کا کردار ادا کیا ہے اور حالیہ دفاعی معاہدہ اس دوستی کو مزید مستحکم کرنے کی نشانی ہے۔ اسپیکر نے زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلام اور امن کی مشترکہ طاقت ہیں اور ان کا اتحاد ناقابلِ شکست ہے، جو ان شاء اللہ ہمیشہ قائم رہے گا۔
سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اعتماد اور بھائی چارے کی نئی بنیاد رکھی ہے، جو دونوں ممالک کی عوام کے مستقبل کے لیے خوش آئند ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق یہ معاہدہ نہ صرف پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنائے گا بلکہ خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے بھی ایک تاریخی اقدام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس دفاعی معاہدے پر فخر کرتی ہے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ امتِ مسلمہ کی واحد امید پاکستان ہے اور یہ ملک ہر قیمت پر امت مسلمہ کا دفاع اور تحفظ یقینی بنائے گا۔
اپنے بیان کے اختتام پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں دونوں ممالک ترقی اور خوشحالی کی نئی منازل طے کریں گے۔
Post Views: 5