گھر میں آگ لگی ۔۔۔۔ پھر بجھانے کی کارروائی کے دوران پیسے ملے؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
بھارت میں جج کے گھر آگ لگنے کے بعد بڑی تعداد میں رقم برآمد ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کے سرکاری گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ جج کے گھر والوں نے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ بجھانے کے عمل کے دوران جج کے گھر سے 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوئی۔ آتشزدگی کے وقت یشونت ورما گھر میں موجود نہیں تھے۔
مزید پڑھیں: بھارت; مشہور یونیورسٹی کے پروفیسر طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی سے کچھ عرصہ قبل جج یشونت ورما کا تبادلہ دہلی ہائیکورٹ سے الہٰ آباد ہائیکورٹ کردیا گیا۔ جج یشونت ورما کے خلاف 2018 میں بھی سینٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) نےمالی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کی تھیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی
فائل فوٹوکراچی کے علاقے نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک شہری جاں بحق ہوگیا، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی ہے، حادثے میں متوفی کی بیوی بھی زخمی ہوئی۔
پولیس کا بتانا ہے کہ متوفی شاہ زیب گارڈن کا رہائشی تھا، شہری کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔