اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اداکارہ نازش جہانگیر کو بڑا ریلیف مل گیا، اداکارہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ عدالت نے پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ورانٹ گرفتاری منسوخ کیے۔
عدالتی حکم پر نازش جہانگیر اپنے وکیل بیرسٹر حارث کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جہاں جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر سیال نے استغاثہ کیس کی سماعت کی۔
استغاثہ اداکار ہارون اسود نے کینٹ کچہری لاہور میں اداکارہ نازش جہانگیر کیخلاف دائر کر رکھا ہے۔ نازش جہانگیر کے خلاف 25 لاکھ روپے اور گاڑی واپس نہ کرنے کا استغاثہ دائر ہے۔
گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر اداکارہ نازش جہانگیر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ آج عدالت میں پیشی کے بعد عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔
واضح رہے کہ کیس کی مزید کاروائی 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکارہ نازش جہانگیر ورانٹ گرفتاری منسوخ نازش جہانگیر کے
پڑھیں:
وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی آج ملاقات ، متنازع کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان
وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آج شام ملاقات متوقع ہے۔ جس میں متنازع کینال کے معاملے پر بڑی بیشرفت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری آج اسلام آباد پہنچیں گے اور وزیرِ اعظم سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلاول بھٹو اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کینال سے متعلق سندھ کے عوام کے تحفظات وزیر اعظم کو بتائیں گے . ملاقات میں کینال کے معاملے پر مثبت پیشرفت کا امکان ہے