جے یو آئی اٹک کے نائب امیر قاری نظام الدین کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
قاری نظام الدین گزشتہ شب خٹک کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے، وہ مسجد لوہاراں سے گھر جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اٹک کے نائب امیر قاری نظام الدین کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ قاری نظام الدین کو ان کے آبائی علاقہ جھمٹ تحصیل جنڈ میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔ قاری نظام الدین گزشتہ شب خٹک کالونی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے، وہ مسجد لوہاراں سے گھر جا رہے تھے۔ دیگر ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ جامعہ علوم الشریعہ جامع مسجد لوہاراں میں نماز تراویح کے بعد موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے۔ پیپلز کالونی سے متصل خٹک کالونی میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور قاری نظام الدین کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا گیا۔ جے یو آئی کے مقامی رہنما اور بڑی تعداد میں شہری ہسپتال پہنچ گئے، جہاں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی قیادت نے اس واقعے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ قاری نظام الدین نماز تراویح کی امامت کے علاوہ فاروق اعظم کالونی میں ایک دینی مدرسہ بھی چلا رہے تھے۔ اس واقعے کے بعد ضلع بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے، جبکہ شہریوں اور مذہبی رہنماؤں نے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قاری نظام الدین رہے تھے
پڑھیں:
شو چھی لیانگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں
شو چھی لیانگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ ()
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ممتاز رکن، چینی پیپلز لبریشن آرمی کے زبردست رہنما، اٹھارہویں اور انیسویں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اورمرکزی فوجی کمیشن کے سابق نائب چیئرمین شو چھی لیانگ کی آخری رسومات 8 جون کو بیجنگ کے باباؤ شان انقلابیوں کے قبرستان میں ادا کر دی گئیں۔
شی جن پھنگ، لی چھیانگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی ، ڈنگ شیوئی شیانگ اور لی شی سمیت دیگر چینی رہنماؤں نےباباؤ شان انقلابیوں کے قبرستان میں ادا کی گئیں آخری رسومات میں شرکت کی ۔شو چھی لیانگ 2 جون 2025 کو دن بارہ بجکر بارہ منٹ پر 75 سال کی عمر میں بیجنگ میں انتقال کر گئے تھے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کے نائب وزیر اعظم برطانیہ کا دورہ اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس کا انعقاد کریں گے چین کے نائب وزیر اعظم برطانیہ کا دورہ اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس کا انعقاد کریں گے چین نے ریئر ارتھ میٹلز کی اہل درخواستوں کی ایک مخصوص تعداد کی منظوری دی ہے ، چینی وزارت تجارت وفاقی حکومت کئی معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام،قومی اقتصادی سروے کل جاری کیا جائے گا پاورڈویژن نے بجلی کے 2 میٹر لگانے پر پابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں چین کا اہم اقدام؛ بھارتی معیشت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ایک کلیدی موڑ پر سربراہان مملکت کے درمیان گفتگو چین امریکہ تعلقات کی سمت کا تعین کرتی ہے۔سی ایم جی کا تبصرہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم