راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 113کارکنوں کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اسلام آباد پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 113 کارکنان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا، 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت عدالت نے پہلے ہی منظور کی ہوئی ہے لیکن ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے باعث رہائی ممکن نہ ہوسکی۔

اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیا ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں اور ملزمان کے خلاف پولیس کے پاس اہم شواہد بھی موجود ہیں کہ وہ 26 نومبر کے احتجاج کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث ہیں۔

فریقین کے دلائل کے بعد عدالت نے 113 ملزمان کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 5 ماہ کے بعد اسلام آباد پولیس نے عدالت سے کہا کہ انہیں شک ہےکہ یہ کارکنان اسلام آبادکے 8 مقدمات میں ملوث ہیں، اسلام آباد پولیس کے پاس کارکنان کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں، ہم نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں وہ مواد دیا جائے جن کی بنیاد پر پولیس کارکنان کو لے جانا چاہتی ہے، ہم نے اسلام آباد پولیس سے کاپی کی استدعا کی وہ بھی فراہم نہیں کی گئی۔

وکیل فیصل ملک کا کہنا تھا کہ تمام کارکنان کی نو نو کیسسز میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں، اسلام آباد پولیس بے بنیاد درخواست پر کارکنان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، کارکنان کو ان مقدمات میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
مزیدپڑھیں:کوئٹہ سے رات کے اوقات میں پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسلام آباد پولیس کے احتجاج پولیس کے

پڑھیں:

بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں شربت فروش کا متعددد بچیوں سے زیادتی کرنے کا مقدمہ، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔ ملزم شبیر تنولی کو سات مقدمات میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • 26نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد
  • 26 نومبر احتجاج کیس، 11 ملزمان پر فرد جرم عائد
  • اسلام آباد: 26 نومبر احتجاج کیس میں 11 گرفتار ملزمان پر فردِ جرم عائد
  • اسلام آباد: ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کا کریک ڈاؤن، 280 مقدمات درج
  • اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13 ملزمان کی ضمانت خارج، 7 ملزمان احاطہ عدالت سے گرفتار
  • 26 نومبر احتجاج کیس،عامرکیانی ، عمران اسماعیل کی بریت درخواستوں پر سرکار کو نوٹس
  • اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، رمشا کالونی تہرا قتل کیس ٹریس، 2 ملزمان گرفتار