قحط اور خشک سالی کی دستک با آواز بلند سنائی دینے لگی، پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا، حالات یہی رہے تو 2025ء کے اختتام تک ہمارا ملک پانی کی مکمل قلت والا ملک بن جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا۔ قحط اور خشک سالی کی دستک با آواز بلند سنائی دینے لگی، پانی کی شدید کمی کا سامنا کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان تیسرے نمبر پر آگیا، حالات یہی رہے تو 2025ء کے اختتام تک ہمارا ملک پانی کی مکمل قلت والا ملک بن جائے گا۔ قیام پاکستان کے وقت ملک میں پانی کی دستیابی پانچ ہزار کیوبک میٹر فی کس تھی جو آج ایک ہزار کیوبک میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے، پوری دنیا میں پانی ذخیرہ کرنے کی اوسط شرح 40 فیصد ہے اور ہم اپنے دریائی پانی کا صرف 10 فیصد حصہ ہی ذخیرہ کر پاتے ہیں۔

دریائی پانی کی کمی کے باعث ہماری زراعت کا زیادہ انحصار زیر زمین پانی پر ہی باقی رہ جاتا ہے جس کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، ستم یہ ہے کہ ہم زمین سے جتنا پانی لیتے ہیں اُس کی انتہائی کم مقدار زمین کو واپس کرتے ہیں، یوں سمجھ لیجئے کہ ہم زمین کو پانی واپس لوٹانے کے معاملے میں دنیا بھر میں 164 ویں نمبر پر ہیں۔ صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ ملک کے بڑے شہروں میں بھی پانی کی کمی بڑھتی چلی جا رہی ہے جس کی ایک مثال لاہور ہے، پینے کے پانی کو زمین سے نکالنے کیلئے 30 سال قبل جو بور 200 فٹ تک کرنا پڑتا تھا اب وہ 800 فٹ پر میسر آتا ہے، قصہ مختصر یہ ہے کہ جمع تفریق اپنی جگہ لیکن پانی کی کمی کے حوالے سے حالات سنگین صورت اختیار کرچکے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پانی کی

پڑھیں:

بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز، کھلاڑیوں اور اسٹاف کا بھرپور جشن

پاکستان ٹیم کے تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کی سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کی خوشی میں کھلاڑیوں اور اسٹاف نے بھرپور جشن منایا۔ بابر اعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے 100 میچ مکمل ہونے پر بھی شاندار جشن منایا گیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے لیے کیک کاٹ کر جشن منایا گیا۔کھلاڑیوں اور اسٹاف کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان کی کامیابیوں پر بھرپور داد و تحسین کی گئی جبکہ ڈریسنگ روم میں قہقہے بھی لگے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے دوران بابر اعظم تقریباً دو سال بعد سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 20 سنچریاں بنا کر سابق بیٹر سعید انور کے ہم پلہ ہوگئے۔ پاکستان نے تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو وائٹ واش کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروسزمتاثر: کلاؤڈ فلیئراور پی ٹی اے کا بیان بھی آگیا
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن
  • پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ
  • بابراعظم اور محمد رضوان کے ون ڈے ریکارڈز، کھلاڑیوں اور اسٹاف کا بھرپور جشن
  • پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ، دنیا مدد کرے: مصدق ملک
  • کراچی، کورنگی نمبر ڈھائی میں پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار
  • وہ ممالک جہاں خواتین کی آبادی مردوں سے زیادہ ہے؟ عالمی ادارے کے اعداد وشمار
  • لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر
  • لفظ ’’پاکستان‘‘ کے موجد چودھری رحمت علی کا آج یوم ولادت منایا جا رہا ہے
  • باغوں کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر