سیکرٹری انفارمیشن کو اشتہار میں وزیراعلیٰ کے پی کی تصویر لگانے پر ہٹا دیا گیا، ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور : فوٹو فائل
سرکاری اشتہار میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تصویر لگانے پر سیکریٹری اطلاعات ارشد خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے اشتہارات میں سیاسی شخصیات کی تصاویر شامل کرنے پر چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔
خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومتی اشتہارات عوامی آگاہی اور تعلیمی مقاصد کے لیے ہوتے ہیں، جن میں سیاسی شخصیات کی تصاویر قابلِ قبول نہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پالیسی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی ہدایت کی اور 72 گھنٹوں میں ذمہ داران کی نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اشتہار میں وزیر اعلیٰ کی تصویر لگانے پر سیکریٹری اطلاعات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، جبکہ سیکریٹری اطلاعات ارشد خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کی تصویر غلطی سے اخبار میں شائع ہوئی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیماریوں سے بچا وکا سب سے موثر ہتھیاراحتیاط، آگاہی اور ویکسی نیشن ہے۔ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس، تشنج، نمونیا اور دیگر مہلک بیماریوں کے خلاف بھرپور ویکسی نیشن مہم جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہری، بالخصوص والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں، ویکسین ہر بچے کی بنیادی ضرورت اور والدین کی ذمہ داری ہے۔مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ ورکرز، ویکسی نیٹرزاور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن ٹیمیں دن رات گھر گھر ،گلی گلی پہنچ رہی ہیں، پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن کیمپین ہر بچے، ہرخاندان بلکہ پورے معاشرے کے محفوظ مستقبل کیلیے ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، صحتمند بچہ ہی تعلیم یافتہ، باصلاحیت اورخوداعتماد شہری بن سکتا ہے۔